in

پتوکی: رقم سے ہزاروں روپے کٹوتی کرنے والے 4ملزمان گرفتار

Ehsas program cash

پتوکی میں احساس کفالت پروگرام کے تحت ملنے والی رقم سے ناجائز ہزاروں روپے کٹوتی کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے رقم سے کٹوتی کرنے والے 8ایجنٹس کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

پوليس کے مطابق ملزمان خواتين کی بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ڈیوائس سے 12ہزار روپے اپنے اکاؤنٹ میں وصول کرتے اور اس میں تين سے چھ ہزار روپے تک کٹوتی کرتے تھے۔

کٹوتی نہ کروانے والی خاتون کے یا تو پیسے نکال کر نہیں دیے جاتے تھے یا انہیں ڈیوائس نا چلنے کا بہانہ بنا کر کئی کئی دن ذلیل و خوار کرتے تھے۔ یہ ایجنٹس بیوہ اور نادار عورتوں کو کئی ماہ سے لوٹتے آرہے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جب نادیہ خان اورہانیہ عامرکو’جیون ساتھی ‘بنادیاگیا

جب نادیہ خان اورہانیہ عامرکو’جیون ساتھی ‘بنادیاگیا

پروٹون کمپنی نے گاڑیوں کی قیمت کم کردی

پروٹون کمپنی نے گاڑیوں کی قیمت کم کردی