in

محکمہ موسمیات کی اتوار سےبدھ تک شدید بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی اتوار سےبدھ تک شدید بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے اتوار سے بدھ تک سیاحوں کو گلگت بلتستان، خیبر پختون خوا اور کشمیر جانے سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اتوار سے بدھ تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں شدید بارشوں سے مواصلات اور ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ اس دوران دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے سبب مقامی آبادیوں کو خطرات لاحق ہیں۔ موسلادھار بارش سے راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، پشاور اور نوشہرہ میں نشیبی علاقے زیرِآب آنے کا خدشہ ہے۔

اس کےعلاوہ بارشوں کے نئے سلسلے کے تحت پیر سے بدھ تک کشمیر،گلگت بلتستان اورخیبر پختون خوا میں کہیں کہیں موسلادھار بارشوں کی توقع ہے جبکہ بدھ اور جمعرات سندھ اور بلوچستان میں کہیں کہیں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پروٹون کمپنی نے گاڑیوں کی قیمت کم کردی

پروٹون کمپنی نے گاڑیوں کی قیمت کم کردی

state-bank-of-pakistan-afp-1

بینکوں کی تعطیلات کا اعلان