in

کراچی میں آج بھی بارش کا امکان

Khi rain 2021

کراچی میں آج دوپہر کے بعد وقفے وقفے سے بارش برسنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت بارش برسانے والا سسٹم موجود ہے تاہم بارش برسانے والا سسٹم کل شہر سے نکل جائے گا۔

کل 17جولائی کی شام سے شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی۔

کراچی میں گزشتہ روز کی بارش کے بعد آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 70ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے اعداد وشمار کے مطابق پی اے ایف بیس فیصل میں 37ملی میٹر، پی اے ایف مسرور میں 36، ناظم آباد میں 35، سرجانی اور اولڈ ائیرپورٹ میں 27، نارتھ کراچی میں 20.4، کیماڑی میں 18، جناح ٹرمینل میں 17.4، لانڈھی میں 16، سعدی ٹاون میں 14.9 اور سب سے کم بارش یونیورسٹی روڈ میں 13.3ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لاہورہائیکورٹ کی وفاقی حکومت کوکوہ نورہیرےسےمتعلق دستاویزجمع کرانےکی ہدایت

لاہورہائیکورٹ کی وفاقی حکومت کوکوہ نورہیرےسےمتعلق دستاویزجمع کرانےکی ہدایت

حسن علی انجری کےباعث پہلے ٹی20 سےباہر

حسن علی انجری کےباعث پہلے ٹی20 سےباہر