in

کروناکےمثبت کیسز:شرح 6.1 فیصدتک بڑھ گئی

کروناکےمثبت کیسز:شرح 6.1 فیصدتک بڑھ گئی

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے بتایا ہے کہ 1 دن میں 31 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کرگئے جبکہ اس دوران2 ہزار 327 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

جمعہ کو این سی او سی نے بتایا ہے کہ ملک کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.1 فیصد  تک بڑھ گئی ہے۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 720 ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 690 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 42 ہزار 330 ہے۔ اس وقت2 ہزار 388 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔این سی او سی نے مزید بتایا کہ9 لاکھ 17 ہزار 329 افراد کرونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اس کےعلاوہ انسداد کرونا ویکسینیشن مہم جاری ہے اور گزشتہ روز 5 لاکھ 62 ہزار 51 شہریوں نے کرونا ویکسین کی خوراکیں لگائی ہیں۔مجموعی طور پر 2 کروڑ 22 لاکھ 22 ہزار 701 شہری ویکسین کی ڈوزز لگا چکے ہیں۔ ضلعی محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں کرونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور24 گھنٹوں میں کرونا کے 183نئے کیسز سامنے آ گئے ہیں۔ مثبت کرونا کیسز کی شرح 8.54 فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رینجرز اور پولیس کی کارروائی 300سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

رینجرز اور پولیس کی کارروائی 300سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

جب نادیہ خان اورہانیہ عامرکو’جیون ساتھی ‘بنادیاگیا

جب نادیہ خان اورہانیہ عامرکو’جیون ساتھی ‘بنادیاگیا