in

اپرکوہستان میں چینی شہریوں کی موت، عمران خان کاچین کےہم منصب سےرابطہ

اپرکوہستان میں چینی شہریوں کی موت، عمران خان کاچین کےہم منصب سےرابطہ

وزیراعظم عمران خان نےاپرکوہستان میں چینی شہریوں کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے چینی ہم منصب سے ٹيليفونک رابطہ کیا اور داسو واقعے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہارِافسوس کیا۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستانی عوام سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہيں۔ واقعے میں زخمی چینی شہریوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اور واقعے کی مکمل اور تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

وزیراعظم نے یقین دلایا کہ چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ دشمن قوتوں کو برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیںگے۔

جمعہ کو پاکستان نے اپرکوہستان میں چینی انجینئرز کی بس پر حملے کے لیے بارودی مواد استعمال ہونے کی تصدیق کردی۔وزیراطلاعات فوادچوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اپرکوہستان میں چینی انجینئرز کی بس پر حملے کی ابتدائی تحقیقات میں بارودی مواد استعمال ہوا ہے۔ داسو واقعے میں دہشت گردی کا پہلو مسترد نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اس معاملے پر وزیراعظم خود تمام پیش رفت کی نگرانی کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ حکومت پاکستان چینی سفارت خانے کے ساتھ مسلسل رابطےمیں ہے۔ چین کے ساتھ مل کرپاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہے۔

بدھ کی صبح اپرکوہستان میں بس میں دھماکے سے 9 چینی شہریوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ واقعے میں 28 چینی شہری زخمی بھی ہوئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کےمطابق  بدھ کی صبح داسو ڈیم پر کام کرنے والے کمپنی کی گاڑی کے انجن میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی اور گاڑی سڑک کنارے سے کھائی میں جاگری۔ واقعے میں 9 چینی ورکرز سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ گاڑی میں سوار دیگر 28 چینی شہری زخمی بھی ہوئے۔

پاکستان میں چینی سفارت خانے نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چینی فرم کے ایک پروجیکٹ پر کام کرنے والے ورکرز کی گاڑی پر حملہ ہوا جس میں چینی شہریوں کی اموات ہوئی ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژہاؤ لی جیان نے پاکستان پر زور دیا  کہ چینی گاڑی کو نشانہ بنانے والے حملہ آوروں کو سخت سزا دی جائے اور پاکستان میں موجود چینی شہریوں، اداروں اور منصوبوں کی حفاظت کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے۔

پاکستان نے بس حادثےمیں9چینی باشندوں کی موت کی تصدیق کردی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا  کہ بس حادثےمیں 3 پاکستانی بھی جاں بحق ہوئے۔ بس میں تکنیکی خرابی کےباعث گیس لیکج سے دھماکا ہوا اور بس کھائی ميں جا گری۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مقامی انتظامیہ زخمیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کررہی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شوہر کی موت کا بدلہ لینے کیلئے خاتون نے قاتل سے شادی کر کے عبرتناک موت دے دی

شوہر کی موت کا بدلہ لینے کیلئے خاتون نے قاتل سے شادی کر کے عبرتناک موت دے دی

لاہورہائیکورٹ کی وفاقی حکومت کوکوہ نورہیرےسےمتعلق دستاویزجمع کرانےکی ہدایت

لاہورہائیکورٹ کی وفاقی حکومت کوکوہ نورہیرےسےمتعلق دستاویزجمع کرانےکی ہدایت