in

دفتر خارجہ میں جاسوسی کیلئے افسر کی تعیناتی کا انکشاف

دفتر خارجہ میں جاسوسی کیلئے افسر کی تعیناتی کا انکشاف

ترجمان دفتر خارجہ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاسوسی کيلئے دفتر خارجہ ميں ايک افسر کی تعيناتی کا انکشاف ہوا ہے۔ ملوث افسرا کے خلاف تحقيقات جاری ہيں۔ قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفيظ چوہدری نے بروز جمعرات 15 جولائی کو اسلام آباد ميں ہفتہ وار بريفنگ ميں بتايا کہ سی پيک کی جاسوسی کیلئے دفتر خارجہ ميں افسر کی تعيناتی کا انکشاف ہوا ہے۔ ملوث افسر ڈیپوٹیشن پر دفتر خارجہ میں تعینات تھا۔ جاسوسی کرنے والے افسر کے خلاف انکوائری جاری ہے۔ جاسوسی ميں ملوث افسر کيخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

افغانستان سے متعلق ترجمان نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی فریق کا نہیں، امن اور افغان عوام کا حامی ہے۔ پاکستان نئے افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھانے کا متحمل نہیں۔ افغان امن کیلئے اندرونی اور بیرونی اسٹیک ہولڈرز کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ جیسا کہ غیر ملکی افواج کا افغانستان سے انخلاء تکمیل کے قریب ہے، ہمیں اس کے بعد افغانستان میں پیدا ہونے والی سیکیورٹی صورت حال پر تشویش ہے۔ پاکستان نے افغان امن عمل میں اہم کردار ادا کیا ہے اور پُرعزم ہے کہ امن عمل کیلئے مستقبل میں بھی سہولت کاری جاری رکھی جائے گی۔

بھارت سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارتی دہشت گردی ایک حقیقت ہے۔ پاکستان کشمیر پر مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ پاکستان بھارتی جبر و استبداد کیخلاف کشمیری عوام کی حق بجانب جدوجہد کی حمایت کرتا رہے گا، جب تک ان کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کو تسلیم نہیں کیا جاتا، جس کا احاطہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قرار دادوں میں کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ازبکستان سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سونے کی فی تولہ قیمت میں 450روپے اضافہ 

سونے کی فی تولہ قیمت میں 450روپے اضافہ 

عیدالاضحیٰ پر بینک کب سے کب تک بند ہوں گے؟ سٹیٹ بینک نے اعلان کردیا

عیدالاضحیٰ پر بینک کب سے کب تک بند ہوں گے؟ سٹیٹ بینک نے اعلان کردیا