in

کراچی کے 4 بڑے اسپتالوں کا انتظامیہ سندھ حکومت سنبھالے گی

کراچی کے 4 بڑے اسپتالوں کا انتظامیہ سندھ حکومت سنبھالے گی

سندھ حکومت نے کراچی کے 4 بڑے اسپتالوں کا کنٹرول سنبھالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 17 جولائی کو سندھ کابینہ کے اجلاس میں اسپتالوں کے انتظامات سنبھالنے سے متعلق غور کیا جائے گا۔

صوبائی کابینہ کا اجلاس بروز ہفتہ 11 بجے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہوگا۔ کابینہ 14 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی، جس میں 4 بڑے اسپتالوں کا انتظام سنبھالنے سے متعلق بھی بات چیت کی جائے گی۔ ان اسپتالوں میں کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ڈیزیز کے آئی ایچ ڈی، سوبراج مٹرنٹی ہوم، گزری مٹرنٹی ہوم اور شاہ فیصل کارڈک سینٹر شامل ہیں۔

اسپتالوں کی صحت عامہ سے متعلق سہولیات سندھ حکومت کے حوالے کی جائیں گی۔ سما ڈیجیٹل سے گفتگو میں سینیر افسر کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے آئی ایچ ڈی کو قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) سے منسلک کرنے پر کام کر رہی ہے تاکہ وہاں صحت عامہ کی سہولیات کو بہتر کیا جا سکے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان اسپتالوں کا انتظام چلانے کیلئے کے ایم سی کے پاس مطلوبہ ذرائع نہیں، جس کی وجہ سے صوبائی حکومت ان اسپتالوں کے اخراجات برداشت کرے گی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس وقت کے ایم سی کے پاس کراچی کے 14 اسپتالوں کا انتظام ہے۔ جس میں عباسی شہید اسپتال، سوبراج مٹرنٹی ہوم اردو بازار، سرفراز رفیقی اسپتال صدر، غذدارآباد اسپتال اولڈ سٹی ایریا، آئی اسپینسر اسپتال، کراچی انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز، کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز، لانڈھئ میڈیکل کمپلیکس، شاہ فیصل کارڈک اسپتال، لانڈھی کارڈک ایمرجنسی سینٹر، لیاری جنرل اسپتال، کے ایم سی اسپتال منگھوپیر، گزری مٹرنٹی اسپتال، کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج، جس میں سے 4 اسپتالوں کا انتظام اب کے ایم سی سے لے کر سندھ حکومت کے حوالے کیا جائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عیدالاضحیٰ پر بینک کب سے کب تک بند ہوں گے؟ سٹیٹ بینک نے اعلان کردیا

عیدالاضحیٰ پر بینک کب سے کب تک بند ہوں گے؟ سٹیٹ بینک نے اعلان کردیا

سیکیورٹی فورسز کا آپریشن کرم سے 5 مغوی مزدور بازیاب

سیکیورٹی فورسز کا آپریشن کرم سے 5 مغوی مزدور بازیاب