in

دھاندلی کاشور اصل میں پیپلزپارٹی، ن لیگ کی ہارہے، مرادسعید

دھاندلی کاشور اصل میں پیپلزپارٹی، ن لیگ کی ہارہے، مرادسعید

آزاد کشمیر میں عام انتخابات 25جولائی کو ہونگے

وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ یہ جو دھاندلی کا شور ہے اصل میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی ہار ہے اور کچھ نہ کرنے پر آزاد کشمير کے عوام نے انہيں مسترد کر ديا۔

آزاد کشمیر پٹیکہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ آزاد کشمیر بدلے گا، یہاں ترقی کا، خوشحالی کا، روزگار کا اور ان نوجوانوں کے خوابوں کی تکمیل کا آغاز 25جولائی سے ہوگا جبکہ 2023 میں سندھ بھی بدلے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں کئی مرتبہ حکومت کرنے والی جماعتوں کو یہ بتانا چاہیئے تھا کہ آپ لوگوں کے لیے فلاں فلاں کام کیا لیکن کچھ کیا ہوتا تو بتاتے۔

مراد سعید نے کہا کہ عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ لڑا۔ پاکستان میں پہلا ایسا وزیراعظم آیا جس نے کہا کہ میں کشمیر کا سفیر بنوں گا اور صرف کہا نہیں بلکہ پیغام بھی پہنچایا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھارت کے پنجابی گلوکار جھیل میں ڈوبنے سے جاں بحق لاش مل گئی

بھارت کے پنجابی گلوکار جھیل میں ڈوبنے سے جاں بحق لاش مل گئی

داسومیں چینی انجیئنرزکی بس پرحملےمیں بارودی مواداستعمال ہوا،فوادچوہدری

داسومیں چینی انجیئنرزکی بس پرحملےمیں بارودی مواداستعمال ہوا،فوادچوہدری