in

کراچی:مویشی منڈی کی پارکنگ میں چوری کی وارداتیں،پولیس نےایکشن لےلیا

کراچی:مویشی منڈی کی پارکنگ میں چوری کی وارداتیں،پولیس نےایکشن لےلیا

کراچی کی سہراب گوٹھ مویشی منڈی کی پارکنگ سے گاڑی اور موٹرسائیکل چوری ہونے کی وارداتیں بڑھنے کے باعث پولیس نے ایکشن لے لیا ہے۔

کراچی میں شہریوں کی شکایات پر اے وی ایل سی ٹیم کو مویشی منڈی کے اطراف تعینات کردیا گیا ہے۔ اے وی ایل سی کے ایس ایس پی عارف اسلم نے بتایا کہ پارکنگ سے متعلق بینرز بھی آویزاں کردیئے گئے ہیں۔ ہدایت نامے پر درج ہے کہ گاڑی اور موٹرسائیکل کو محفوظ پارکنگ ایریا میں پارک کریں۔ شہری ایسی جگہ گاڑی پارک نہ کریں جہاں نزدیک سیکورٹی گارڈز موجود نہ ہوں۔

پولیس حکام نے کہا ہے کہ گاڑی اور موٹرسائیکل چوری کی صورت میں15  پرفوری اطلاع دیں جبکہ شہری تھانہ پولیس اوراے وی ایل سی کی ٹیم سے رابطہ بھی  کرسکتے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کتاب ’پریگنینسی بائبل‘ شائع ہوتے ہی کرینہ کپور مشکل میں پھنس گئیں مقدمہ درج

کتاب ’پریگنینسی بائبل‘ شائع ہوتے ہی کرینہ کپور مشکل میں پھنس گئیں مقدمہ درج

راولپنڈی:دوگروپوں کی فائرنگ میں 3افراد جاں بحق

راولپنڈی:دوگروپوں کی فائرنگ میں 3افراد جاں بحق