in

اہم خبر: کروناکیسز کی شرح 5.2فیصد، مزید47 اموات

News-Outlook_urdu-version

پندرہ جولائی کی اہم خبروں کا احوال:۔

پاکستان میں کرونا کیسز کی شرح تیزی سے بڑھنے لگی، ملک میں مہلک وبا کرونا کے باعث مزید 47 افراد انتقال کرگئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران دو ہزار 545 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 5.2 فیصد رہی۔ مجموعی طور پر جاں بحق افراد کی تعداد 22ہزار 689 ہوگئیں۔

سندھ حکومت نے آج سے سے آٹھويں جماعت تک اسکول بند کرنے کا فيصلہ کرلیا تاہم ميٹرک اور انٹر کے امتحانات جاری رہيں گے۔ سندھ سرکار نے اِن ڈور ڈائننگ سمیت جمز، تفریحی مقامات پر بھی پابندی لگادی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا سابق افغان صدر حامد کرزئی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان افغانستان کے مسئلے پر خصوصی کانفرنس کی ميزبانی کررہا ہے جس کی تفصيلات جلد سامنے لائی جائيں گی۔ کانفرنس میں حامد کرزئی سمیت طالبان اور دیگر افغان قیادت کو شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔

سابق صدر مملکت ممنون حسین 80 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ سابق صدر 2 ہفتے سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ممنون حسین کیسنر کے مرض میں مبتلا تھے۔ ممنون حسین کے انتقال پر صدر عارف علوی، آرمی چيف جنرل قمر باجوہ اور گورنر سندھ عمران اسماعيل نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت ساڑھے 11 روپے بڑھانے کی تجویز حکومت کو ارسال کردی گئی۔

وزارت خارجہ نے کوہستان بس حادثے ميں 9 چينی باشندوں کی ہلاکت کی تصديق کردی، افسوسناک واقعے ميں 3 پاکستانی بھی جاں بحق ہوئے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق چینی ورکرز کو لے جانے والی بس تکنیکی خرابی کے باعث کھائی میں جاگری جبکہ گيس ليکيج کی وجہ سے دھماکا ہوا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

غیر قانونی اسقاط حمل کے موضوع پر بنائی گئی ویب سیریز ’دائی‘کا پرومو اردو فلیکس پر جاری 

غیر قانونی اسقاط حمل کے موضوع پر بنائی گئی ویب سیریز ’دائی‘کا پرومو اردو فلیکس پر جاری 

Petrol

پیٹرول کی قیمت بڑھنے کا امکان