in

ن لیگ نےکوئی ریکارڈچھوڑا نہیں، ہم نےاپنا جلایا نہیں، عثمان ڈار

ن لیگ نےکوئی ریکارڈچھوڑا نہیں، ہم نےاپنا جلایا نہیں، عثمان ڈار

رہنما تحریک انصاف عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کرپشن کا ریکارڈ نہیں چھوڑتے تھے اور وہ اپنے دور حکومت کا سارا ریکارڈ جلاچکے ہیں جبکہ ہم نے اپنا کوئی ریکارڈ ضائع نہیں کیا۔
سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومتوں میں ریکارڈ جلائے جاتے تھے مگر موجودہ حکومت کو 3سال ہوگئے ابھی تک کوئی ریکارڈ نہیں جلا۔
عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ماضی میں کھبی اسکینڈل پر انکوائری نہیں ہوئی اگر ہوئی بھی تو اس کی رپورٹ پبلک نہیں کی جاتی تھی لیکن عمران خان نے اپنے دور حکومت میں انکوائری کرکے مثال قائم کی۔
انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن کے پاس راولپنڈی رنگ روڈ اسلکینڈل میں کسی حکومتی وزیر کے کرپشن کے ثبوت ہیں تو ان کو عدالت جانا چاہیے۔
عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ یہ ملک کسی کے خواہش پرنہیں چل سکتا اور معاملے کی شفاف تحقیقات ہورہی ہیں اور جو لوگ ملوث نکلے انہیں سزائیں بھی ملیں گی۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ عطاء تارڑ کا کہنا تھا کل رنگ روڈ اسکینڈل کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراعظم ،شہزاد اکبر اور ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے شرکت کی لیکن اس میں پنجاب حکومت کا کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا۔
عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر غلام سرور خان رنگ روڈ اسکینڈل میں ملوث ہیں اور کہنے کے باوجود ابھی تک انہوں نے مجھے قانونی نوٹس نہیں بھیجا جس کا میں انتظار کررہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کو اس لیے گرفتار کیا گیا تھا کیوں کہ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے آشیانہ اسکینڈل میں احد چیمہ کے ساتھ سازباز کی تھی اب ہمارا مطالبہ ہے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم کو بھی رنگ روڈ اسکینڈل میں گرفتار کیا جائے۔
مریم نواز کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے بیانات تو اس سے بھی زیادہ سخت ہوسکتے ہیں پی ٹی آئی والوں نے جو باتیں اس کے مقابلے میں ہماری باتیں تو کچھ بھی نہیں۔
عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ یہ بدتمیز تھے لیکن جب ہم نے ڈبل منہہ زوری کی تو اب یہ ہم سے ڈرتے ہیں۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی قادرمندوخیل کا کہنا تھا کہ گوادر میں بھی زمینوں کے معامالات میں کھربوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے۔
قادر مندوخیل کا کہنا تھا کہ رنگ روڈ اسکینڈل میں تو زلفی بخاری نے خود تسلیم کیا تھا کہ وہاں میرے رشتہ داروں کی زمینیں ہیں۔
انہوں نے کہا اسکینڈل میں غلام سرور خان کا نام بھی سامنے آرہا ہے اور وہ وہی شخص ہے جس نے پی آئی اے پر دنیا بھر میں پابندی لگوائی ہے۔
قادر مندوخیل کا کہنا تھا کہ اس حکومت میں بھی عنقریب ریکارڈ جلنے کا سلسلہ شروع ہوجائے گا یہ تو ابھی حکومت میں ہیں اور ان کے اسکینڈلز بھی سامنے آرہے ہیں جب یہ اپوزیشن میں آئیں گے تو انہیں حالات کا پتہ لگ جائے گا۔
رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ جب تک شیخ رشید وفاقی وزیرداخلہ رہیں گے پاکستان ایف اے ٹی ایف کے گرے لسٹ سے نہیں نکل سکتا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اجتماعی قربانی میں شہریوں کی  دلچسپی،فلاحی اداروں میں حصہ سستاکیوں؟

اجتماعی قربانی میں شہریوں کی دلچسپی،فلاحی اداروں میں حصہ سستاکیوں؟

غیر قانونی اسقاط حمل کے موضوع پر بنائی گئی ویب سیریز ’دائی‘کا پرومو اردو فلیکس پر جاری 

غیر قانونی اسقاط حمل کے موضوع پر بنائی گئی ویب سیریز ’دائی‘کا پرومو اردو فلیکس پر جاری