in

سابق صدر ممنون حسین انتقال کرگئے

سابق صدر ممنون حسین انتقال کرگئے

سابق صدر مملکت ممنون حسین علالت کے باعث انتقال کرگئے۔

اہل خانہ کے مطابق سابق صدر ممنون حسین 2 ہفتوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

سابق صدر کے بیٹے ارسلان ممنون نے بتایا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے ان کی طبیعت نا ساز تھی اور وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔

ممنون حسین سال 2013 سے 2018 تک پاکستان کے صدر رہے۔ ان کا شمار مسلم لیگ ن کے سینیر رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ صدر منتخب ہونے پر سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ان سے حلف لیا تھا۔ انتخابات میں ان کے مدمقابل پاکستان تحریکِ انصاف کے جسٹس (ر) وجیہہ الدین تھے۔ ممنون حسین نے 432 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے تھے۔

سابق صدر ممنون 23 دسمبر 1940 کو بھارت کے شہر آگرہ میں پیدا ہوئے۔ وہ پاکستان کے 12 ویں صدر تھے، جب کہ وہ گورنر سندھ کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ ممنون حسین غیر سرگرم سیاسی شخصیت رہے ہیں۔ وہ پیشے کے لحاظ سے تاجر تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سابق صدر کی گرفتاری، جنوبی افریقا میں فسادات، 72افراد ہلاک

سابق صدر کی گرفتاری، جنوبی افریقا میں فسادات، 72افراد ہلاک

فرانس نے گوگل پر 500ملین یورو جرمانہ عائد کردیا

فرانس نے گوگل پر 500ملین یورو جرمانہ عائد کردیا