in

ملائیشیا میں ضبط پی آئی اے کاطیارہ پاکستان پہنچ گیا

ملائیشیا میں ضبط پی آئی اے کاطیارہ پاکستان پہنچ گیا

قومی ایئرلائن پی آئی اے کا ملائیشیا میں ضبط کیا گیا طیارہ پاکستان پہنچ گیا، کوالالمپور سے آنیوالے طیارے میں 173 مسافر سوار تھے۔

پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن کا بوئنگ 777 طیارہ آج (جمعہ 29 جنوری کو) ملائیشیا سے اسلام آباد پہنچا، جس میں 173 مسافر سوار تھے۔

رواں سال 15 جنوری کو ملائیشیا کی عدالت کے حکم پر پاکستانی طیارے کو لیز کی عدم ادائیگی کے معاملے پر کوالالمپور میں روک لیا گیا تھا تاہم 27 جنوری کو دونوں فریقین کے درمیان معاملہ طے پا گیا تھا۔

چند روز قبل ملائیشیا کی عدالت نے فریقین میں معاملہ طے پانے کے بعد مقدمہ خارج کرکے طیارہ پاکستانی حکام کے حوالے کرنے کا حکم جاری دیا تھا۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے ملائیشیا میں ضبط طیارے کو چھڑوانے کیلئے لیزنگ کمپنی کو 1 ارب روپے سے زائد کی رقم ادا کی تھی۔

اس سے قبل ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ برطانوی عدالت میں پی آئی اے اور ایک پارٹی کا کیس زیر التواء ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کیا آپ پہچان سکتے ہیں یہ بچہ کون ہے؟

کیا آپ پہچان سکتے ہیں یہ بچہ کون ہے؟

Uzair ATC KHI

مشہور زمانہ گینگسٹر عزیر بلوچ مزید 2 مقدمات میں بری