لیاری گينگ وار کے سرغنہ عزير بلوچ کو مزيد 2 مقدمات ميں بری کرديا گيا، فريقين کے دلائل مکمل ہونے پر 3 مقدمات کا فيصلہ 16 فروری کو سنايا جائے گا۔
لياري گينگ وار کے بدنام زمانہ کردار عزیر بلوچ کو 2 افراد کے قتل کے مقدمات میں بری کردیا گیا، بغدادی اور کلا کوٹ تھانوں میں 2004ء میں درج مقدمات کی سماعت سیشن کورٹ میں ہوئی۔
مقامی عدالت ميں عزیر بلوچ کیخلاف پولیس موبائل اور تھانے پر حملے کے دیگر 5 مقدمات کی بھی سماعت ہوئی، فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر 3 مقدمات کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا جو 16 فروری کو سنایا جائے گا۔
ماضی میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے قریبی تعلقات رکھنے والے گینگسٹر عزیر بلوچ کو 65 میں سے 6 مقدمات میں بری کیا جاچکا ہے۔