in

سندھ بھرمیں تعلیمی ادارے جمعہ سے بند کرنے کا فیصلہ

سندھ بھرمیں تعلیمی ادارے جمعہ سے بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت صوبائی کوویڈ ٹاسک فورس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ پہلی جماعت سے 8 ویں جماعت تک کے تعلیمی ادارے جمعہ سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ کراچی میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال کافی خراب ہے۔

بدھ کو کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں انڈور ڈائننگ کو جمعرات کی رات سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پہلی جماعت سے 8ویں جماعت تک کے اسکول جمعہ سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نویں جماعت اور اس سے زائد تعلیمی ادارے سوائے امتحانات کے بند کردئیے جائیں گے۔

سندھ بھر میں  تفریحی پارکس،واٹر پارکس،سی ویو، ہاکس بے، کینجھر جھیل کو عوام کے لیے جمعہ سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبے مین سنیما، انڈورجمزاورانڈور کھیلوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے میں نئے کیسز کی شرح 7.4 فیصد ہوگئی ہے اور 5 فیصد سے کوویڈ کیسز بڑھے تو یہ خطرناک صورتحال ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے میں رواں ماہ کل 16262 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 1201 کیسز سامنے آئے اور اس وقت 837 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 13 جولائی کو کراچی میں نئے کیسز کی شرح 17.11 فیصد رہی ہے۔

اس کےعلاوہ  ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق کراچی شرقی میں 21 فیصد، کراچی جنوبی میں 15 فیصد، کراچی وسطی میں 12 اور کورنگی میں 8 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سندھ میں اب تک ویکسین کی 5870991 خوراکیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے اب تک 4465908 خوراکیں استعمال ہوچکی ہیں۔

سندھ میں پرائمری اسکول 21 جون سے کھولے گئے تھے۔سندھ میں درگاہیں 28 جون سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جب کہ امیوزمنٹ پارکس اور انڈور جمز 28 جون سے کھول دئیے گئے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بالی ووڈ کی معروف ترین اداکارہ کے گھر بیٹے کی پیدائش شوبز انڈسٹری میں خوشیوں کی لہر

بالی ووڈ کی معروف ترین اداکارہ کے گھر بیٹے کی پیدائش شوبز انڈسٹری میں خوشیوں کی لہر

ٹی20سیریز:انگلینڈ نےپاکستان کیخلاف اسکواڈ کااعلان کردیا

ٹی20سیریز:انگلینڈ نےپاکستان کیخلاف اسکواڈ کااعلان کردیا