in

اپرکوہستان:گاڑی میں دھماکا،9چینی سمیت 13 افرادجاں بحق

اپرکوہستان:گاڑی میں دھماکا،9چینی سمیت 13 افرادجاں بحق

اپرکوہستان میں گاڑی میں دھماکے سے 9 چینی شہریوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعے میں 28 چینی شہری زخمی بھی ہوئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کےمطابق  بدھ کی صبح داسو ڈیم پر کام کرنے والے کمپنی کی گاڑی کے انجن میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی اور گاڑی سڑک کنارے سے کھائی میں جاگری۔ واقعے میں 9 چینی ورکرز سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ گاڑی میں سوار دیگر 28 چینی شہری زخمی بھی ہوئے۔

مقامی پولیس اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ دھماکا شدید تھا لیکن اس کی نوعیت کا معلوم نہیں ہوسکا ہے۔پاکستان میں چینی سفارت خانے نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی فرم کے ایک پروجیکٹ پر کام کرنے والے ورکرز کی گاڑی پر حملہ ہوا ہے جس میں چینی شہریوں کی اموات ہوئی ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژہاؤ لی جیان نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ چینی گاڑی کو نشانہ بنانے والے حملہ آوروں کو سخت سزا دی جائے اور پاکستان میں موجود چینی شہریوں، اداروں اور منصوبوں کی حفاظت کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عالمی پروازوں کی پاکستان کیلیےبحالی، ہدایت نامہ جاری

عالمی پروازوں کی پاکستان کیلیےبحالی، ہدایت نامہ جاری

میرے شوہر بزنس مین نہیں ہیں: غنا علی کا انکشاف

میرے شوہر بزنس مین نہیں ہیں: غنا علی کا انکشاف