in

کرونا وائرس: ملک میں فعال کیسزکی تعداد40 ہزار862 ہوگئی

کرونا وائرس: ملک میں فعال کیسزکی تعداد40 ہزار862 ہوگئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا ہے کہ 1 دن میں 24 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ان میں سے11 مریضوں کا انتقال وینٹی لیٹرپر ہوا۔

بدھ کو این سی او سی نے بتایا ہے کہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 980 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.17 فیصد ہے۔ کرونا کے باعث سب سے زیادہ 8 اموات  سندھ میں ریکارڈ کی گئیں۔ پنجاب میں 7 ،خیبر پختونخوا میں 6، گلگت بلتستان میں 2 اوراسلام آباد میں 1 مریض کا انتقال ہوا۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 642 ہوگئی ہے۔

این سی او سی نے مزید بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 472 ٹیسٹ کئے گئے۔ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد40 ہزار 862 ہوگئی ہے۔کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 15 ہزار 343 ہے۔کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 78 ہزار 847 ہوگئی ہے۔ اس وقت 2 ہزار 541 مریض 639 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔اسلام آباد میں 21 فیصد،ملتان میں 15 فیصد،پشاور میں 12 فیصد،لاہور میں 19 فیصد وینٹیلیٹرز بھرچکے ہیں۔اسکردو میں 42 فیصد،مظفر آباد میں 28 فیصد،کراچی میں 36 فیصد اور گلگت میں 40 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایران:نوجوانوں کیلئےسرکاری ڈیٹنگ ایپ متعارف

ایران:نوجوانوں کیلئےسرکاری ڈیٹنگ ایپ متعارف

بالی ووڈ کی معروف ترین اداکارہ کے گھر بیٹے کی پیدائش شوبز انڈسٹری میں خوشیوں کی لہر

بالی ووڈ کی معروف ترین اداکارہ کے گھر بیٹے کی پیدائش شوبز انڈسٹری میں خوشیوں کی لہر