in

اہم خبر: کروناکیسز کی شرح 4.17فیصد ،24مزید اموات

اہم خبر: کروناکیسز کی شرح 4.17فیصد ،24مزید اموات

چودہ جولائی کی اہم خبروں کا احوال:۔

پاکستان میں کرونا کیسز کی شرح بڑھنے لگی، ملک میں مہلک وبا کرونا کے باعث مزید 24 افراد انتقال کرگئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ایک ہزار 980 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 4.17 فیصد رہی۔ مجموعی طور پر جاں بحق افراد کی تعداد 22ہزار 642 ہوگئیں۔

سربراہ این سی او سی کے مطابق پاکستان ميں 2 کروڑ سے زائد افراد کو ويکسين لگا دی گئی ہے جبکہ يکم اگست سے اندرون ملک فضائی سفر کيلئے ويکسين لازمی قرار دیدی گئی ہے۔

انگلینڈ نے تیسرے ون ڈے میں بھی پاکستان کو شکست دیکر سیریز میں 0-3 کی برتری حاصل کرلی، انگلش ٹیم نے 332 رنز کا ہدف 12گیندوں قبل پورا کرلیا قومی کپتان بابراعظم کی 150 رنز کی اننگز راہیگاں گئی۔

وزيراعظم کا اقوام متحدہ کے پوليٹيکل فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا ويکسين کی عالمی سطح پر رسائی آسان بنائی جائے، خريداری کيلئے ترقی پذير مملکوں کو مدد دی جائے۔

افغان طالبان نے کابل پر قبضے کےلیے پیش قدمی تیز کردی، دارالحکومت سے 60 کلو ميٹر دور ضلع سروہی ميں چيک پوسٹ پر قبضے کا دعویٰ کردیا۔ دوسری جانب قندھار سے قبضہ چھڑوانے کيلئے افغان فورسز نے طالبان پر بمباری کی۔

وفاقی کابينہ ميں چوہدری مونس الہیٰ کو وزارت آبی وسائل کا قلمدان سونپ دیا گیا، وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم اور دیگر وزارتیں مل سکتی ہيں۔

بھارتی قید سے رہا ہونے والے 3 ماہی گیر کراچی پہنچ گئے، محمد حسن 5 سال، وٹو محمد اور جمن ساڑھے 3 سال بھارتی جيل ميں قيد رہے۔ ماہی گیر 28 جون کو واہگہ بارڈر کے ذریعے لاہور پہنچے تاہم انہیں کرونا کے باعث قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گڈاپ کے فارم ہاؤس کے پانی سے کلورین غائب

گڈاپ کے فارم ہاؤس کے پانی سے کلورین غائب

Dollar-online_1

ڈالر کی قیمت 159.70روپے ریکارڈ