in

کراچی:2 اضلاع کے متعدد علاقوں میں لاک ڈاؤن

کراچی:2 اضلاع کے متعدد علاقوں میں لاک ڈاؤن

کرونا وائرس کی چوتھی خطرناک لہر اور کیسز میں اضافے کے بعد کراچی کی 2 ڈسٹرکٹ کے متعدد علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کورنگی عرفان سلام میروانی نے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق ڈسٹرکٹ کورنگی کے 2 سب ڈویژن کی 5 یونین کونسلز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔ لاک ڈاؤن ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی رپورٹ کے مطابق لگایا گیا۔

ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں کورنگی سب ڈویژن کی 3 یونین کونسلز شامل ہیں۔ کورنگی زمان ٹاؤن یونین کونسل 8، بھٹائی کالونی یونین کونسل 10 اور ناصر کالونی یونین کونسل 2 کے مختلف علاقے شامل ہیں۔

ماڈل کالونی سب ڈویژن کی 2 یونین کونسلز، سعود آباد یونین کونسل 3 اور ماڈل کالونی یونین کونسل 1 شامل ہے۔ نوٹی فیکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں کسی بھی قسم کے اجتماعات اور تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔

حکام کے مطابق ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے ایریاز میں ماسک کا استعمال بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 13 جولائی سے 26 جولائی کی شام تک نافذ العمل رہے گا۔

بڑھتے کرونا کیسز پر ضلع وسطی کے 4 ٹاؤنز کے مختلف علاقوں میں 2 ہفتے کے لیے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

گلبرگ کے 24 بلاک، نارتھ کراچی کے 17سیکٹر، لیاقت آباد ٹاؤن کے 6 علاقے اور نارتھ ناظم آباد کے 18 علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے زیر اثر علاقوں میں غیرضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔ کرونا ایس او پیز پر بھی بھرپور عمل کرایا جائے گا۔ لاک ڈاؤن کے دوران متاثرہ علاقوں میں گھر سے باہر نکلنے پر فیس ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ اس دوران متاثرہ علاقوں کے داخلی اور خارجی راستے بند رہیں گے اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو یہاں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ اجتماعات اور تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پشاور کے 3 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

پشاور کے 3 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

حکومت پنجاب نے ملالہ کی تصویر والی درسی کتاب ضبط کرلی

حکومت پنجاب نے ملالہ کی تصویر والی درسی کتاب ضبط کرلی