in

حکومت پنجاب نے ملالہ کی تصویر والی درسی کتاب ضبط کرلی

حکومت پنجاب نے ملالہ کی تصویر والی درسی کتاب ضبط کرلی

حکومت پنجاب نے ایک درسی کتاب جس میں ملالہ کی تصویر ملک کی تاریخی شخصیات کے ساتھ شائع کی گئی تھی کا تمام اسٹاک ضبط کرلیا۔
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کا ملالہ کی تصویر والی اس کتاب جس کا سوشل میڈیا پر بھی ان دنوں خاصا چرچا ہے کے حوالے سے کہنا ہے کہ یہ کتاب بغیر این او سی کی چھاپی گئی ہے۔
سماء کے پروگرام سات سے آٹھ میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ کا کہنا تھا کہ قانون کے بغیر کوئی بھی کتاب پاکستان میں چھاپی نہیں جاسکتی۔
مسرت چیمہ نے کہا کہ انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرکے کتاب کو ضبط کرلیا ہے اور قانون کے مطابق بغیر این او سی کتب چھاپنے والوں پر دو سال قید کی سزا کے علاوہ 5 سال تک کوئی بھی کتاب شائع کرنے پر پابندی عائد ہوجاتی ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے مذکورہ کتاب کی این او جاری نہیں کی گئی تھی اس لیے یہ کارروائی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی کتاب کےلیے این او سی جاری کرنے کی غرض سے ماہرین پر مشتمل ایک بورڈ کام کرتا ہے اور کوئی بھی ایسی چیز جو تاریخی، مذہبی یا معاشرتی لحاظ سے ہمارے قوانین سے مطابقت نہ رکھتی ہو اسے چھاپنے کی این او سی نہیں دی جاتی۔
مسرت چیمہ کا کہنا تھا کہ اس معاملے کے لیے ایک قانون اور طریقہ کار موجود ہے اور ہم مزید اس بحث میں نہیں پڑنا چاہتے کیوں کہ مغرب چاہتا ہے کہ جس خاتون پر انہوں نے سرمایہ کاری کی ہے وہ اس حوالے سے ہمارے خلاف پروپیگنڈا کرے۔
انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی بڑی شخصیات کے مقابلے میں ملالہ یوسفزئی کی ملک و قوم کے لیے ایسی کیا خدمات ہیں کہ ان کی تصویر ان شخصیات کے ساتھ ایک صفحے پر چھاپی جائے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کراچی:2 اضلاع کے متعدد علاقوں میں لاک ڈاؤن

کراچی:2 اضلاع کے متعدد علاقوں میں لاک ڈاؤن

خانیوال میں پاکستان ایکسپریس کی بوگی پٹری سے اترگئی

خانیوال میں پاکستان ایکسپریس کی بوگی پٹری سے اترگئی