in

عظمیٰ بخاری نے عمران خان کو زکوۃ چور قرار دیدیا

عظمیٰ بخاری نے عمران خان کو زکوۃ چور قرار دیدیا

مسلم لیگ نواز کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ملک میں کرپشن اس لیے بڑھ رہی ہے کہ وزیراعظم عمران خان خود زکوۃ چور ہیں اور مافیا کی سرپرستی کرتے ہیں۔

سماء ٹی وی کے پروگرام نیوز بیٹ میں میزبان پارس جہانزیب نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن سے متعلق تازہ رپورٹ کو موضوع بحث بناتے ہوئے سوال پوچھا کہ کرپشن کے خلاف جہاد کرنے کے دعویدار وزیراعظم کے دور میں کرپشن کیسے بڑھ رہی ہے۔

مسلم لیگ ن کی عظمیٰ بخاری نے جواب دیا کہ کرپشن اس لیے بڑھ رہی ہے کہ وزیراعظم عمران خان خود زکوۃ چور ہیں اور مافیا کی سرپرستی کرتے ہیں۔ کرپشن میں اضافہ اس لیے بھی ہوا ہے کہ عمران خان سیاسی انتقام میں اندھے ہوکر لوگوں کے گھر گرانے میں خوشی محسوس کرتے ہیں اور خود انہوں نے فیک این او سی پر 300 کنال کا محل ریگولرائز کرایا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آٹا اور چینی چور عمران خان کے ساتھ بیٹھے ہیں۔ جو آدمی پچھلی حکومتوں میں کرپٹ قرار دیا گیا، آج وہ تحریک انصاف کی لانڈری میں دھل کر عمران خان کے ساتھ بیٹھا ہے۔

تحریک انصاف کے صداقت عباسی نے جواب دیا کہ ٹرانسپرنسی کی رپورٹ کرپشن انڈکس نہیں بلکہ کرپشن کے بارے میں تاثر کا انڈیکس ہے اور اس میں ڈیٹا ڈیڑھ، دو سال پرانا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’چلو میں اس رپورٹ کو مان بھی لیتا ہوں مگر ہم یہ تو نہیں کہتے کہ چلو کھاتا ہے تو لگاتا بھی تو ہے۔‘



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بیوی پرتشدد کرنیوالا شوہرگرفتار، مار پیٹ کی ویڈیو سامنے آگئی

بیوی پرتشدد کرنیوالا شوہرگرفتار، مار پیٹ کی ویڈیو سامنے آگئی

مکان مالک کا راج کپورحویلی کو فروخت کرنے سے انکار

مکان مالک کا راج کپورحویلی کو فروخت کرنے سے انکار