in

یکم اگست سےاندرونِ ملک ہوائی سفرکیلئے ویکسین کی شرط لازمی قرار

یکم اگست سےاندرونِ ملک ہوائی سفرکیلئے ویکسین کی شرط لازمی قرار

این سی او سی نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے فلائٹ آپریشن کو 50 فیصد مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کے لئے ویکسین لازمی شرط قرار دی گئی ہے۔

منگل کو این سی او سی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان  نے 2 کروڑ سے زائد کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ گزشتہ روز 5 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی جبکہ یکم جولائی سے لے کر اب تک 40 لاکھ سے زائد ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

بیرون ملک موجود پاکستانیوں کے لیے این سی او سی کی ہدایت پر بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کو بڑھا کر 50 فیصد کردیا گیا ہے اوراس فیصلے کا اطلاق 15 جولائی 2021 سےہوگا۔ فلائٹ آپریشن میں اضافےسے روزانہ مزید2500 سے 3000 افراد پاکستان آسکیں گے۔ اس سلسلے میں اضافی انتظامات کیلئے تمام ہوائی اڈوں اور متعلقہ اداروں کو ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کردی گئی ہے۔

این سی او سی نے فیصلہ کیا ہے کہ یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کے لئیے ویکسین لازمی شرط قرار دی گئی ہے۔عید کی چھٹیوں کے دوران سیاحتی مقامات کی طرف جانے والے تمام راستوں پر سخت چیکنگ کی ہدایات بھی کی گئی ہے اوران ہدایات کی روشنی میں تمام سیاحتی مقامات پر جانےوالے افراد کے لئیے ویکسینیشن لازمی شرط قرار دے دی گئی ہے۔

این سی او سی نے کرونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کے لئیے قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول پاکستان آرمی سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئےمختلف علاقوں میں  ہیٹ میپس کی مدد سے اسمارٹ لاک  ڈاؤنز کا نفاذ جاری ہے۔کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پراسلام آباد،ملتان،پشاور،گجرانوالہ میں انتظامیہ نےکریک ڈاؤن کرتےہوئے خلاف ورزی کرنےوالے ہوٹلوں کوسیل کردیا ہے۔ ہوٹلوں میں ویکسینیشن اور ماسک کے بغیر اسٹاف اوروزیٹرز کی موجودگی کا نوٹس لیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Eng vs Pak

تیسرا ون ڈے: انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف بولنگ کا فیصلہ

ماں سگی بیٹی کو کئی ماہ تک استری اور قینچیوں سے تشدد کا نشانہ بناتی رہی فوٹیج بھی سامنے آگئی

ماں سگی بیٹی کو کئی ماہ تک استری اور قینچیوں سے تشدد کا نشانہ بناتی رہی فوٹیج بھی سامنے آگئی