in

مون سون اسپیل: آبی ذخائر میں اضافہ

مون سون اسپیل: آبی ذخائر میں اضافہ

ملک میں جاری مون سون سسٹم کے پہلے اسپیل سے آبی ذخائر میں اضافہ ہوگیا۔

واپڈا حکام کے مطابق ملک میں بڑے آبی ذخائر میں ایک روز کے دوران پانی کی سطح میں 2 لاکھ ایکڑ فٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 32 لاکھ 81 ہزار ایکڑفٹ کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

گزشتہ روز تینوں ریزوائر میں پانی کا زخیرہ 30 لاکھ 79 ہزار ایکڑ فٹ تھا۔

تربیلا ڈیم میں گزشتہ دو روز کے دوران پانی کا ذخیرہ 2 لاکھ ایکڑ فٹ تک بڑھا ہے جبکہ پانی کا ذخیرہ 10 لاکھ 18 ہزار ایکڑ فٹ کی سطح تک پہنچ گیا ہے۔اسی طرح منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 21 لاکھ 43 ہزار ایکڑفٹ کی سطح پر پہنچ گئی۔

چشمہ ڈیم میں پانی کے مجموعی ذخائر میں 40 ہزار ایکڑفٹ کا اضافہ ہوا جس میں آج پانی کا ذخیرہ 1لاکھ 20 ہزار ایکڑفٹ تک پہنچ چکا ہے۔

واپڈا حکام کے مطابق تربیلا میں پانی کی آمد 2 لاکھ 11 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 55 ہزار کیوسک ہے، منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 56 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک ہے، چشمہ میں پانی کی آمد 1 لاکھ 93 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 85 ہزار کیوسک ہے۔

اسی طرح ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 99 ہزار600 کیوسک اور اخراج 73 ہزار 100 کیوسک ہے۔ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 47 ہزار300 کیوسک اور اخراج 47 ہزار 300 کیوسک ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز مون سون بارشوں کے باعث فیڈرل فلڈ کمیشن نے دریائے چناب کے مختلف مقامات پر اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نایاب قتل کی رات دوستوں کے ساتھ دعوت پر گئی اور وہاں۔۔ ماڈل کے قتل کی تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آگئے 

نایاب قتل کی رات دوستوں کے ساتھ دعوت پر گئی اور وہاں۔۔ ماڈل کے قتل کی تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آگئے 

شہبازاورحمزہ کی ضمانتیں،گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری

شہبازاورحمزہ کی ضمانتیں،گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری