in

کروناوائرس:ملک میں ویکسین لگوانے والے افرادکی یومیہ تعداد5لاکھ سے متجاوز

کروناوائرس:ملک میں ویکسین لگوانے والے افرادکی یومیہ تعداد5لاکھ سے متجاوز

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے بتایا ہے کہ 1 دن میں 21 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کر گئے۔ان میں سے  8 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔

منگل کو این سی او سی نےبتایا ہے کہ 24  گھنٹوں میں 1 ہزار 590 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.63 فیصد ہوگئی ہے۔کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 10 اموات، سندھ میں 6 میں اموات ہوئیں۔ خیبرپختونخوا میں 3، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں 1، 1 مریض کا انتقال ہوا۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 618 ہوگئی ہے۔

این سی او سی نےبتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 790 ٹیسٹ کئے گئے۔ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد39 ہزار 644 ہوگئی ہے۔ کرونا سے صحت یاب ہونےوالوں کی تعداد 9 لاکھ 14 ہزار 605 ہے۔کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 76 ہزار867 ہوگئی ہے۔

اس وقت 2 ہزار 447 مریض 639 اہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔اسلام آباد میں 18 فیصد،ملتان میں 16 فیصد،پشاورمیں 12 فیصد، لاہورمیں 16 فیصد وینٹیلیٹرز بھرچکے ہیں۔اسکردو میں 42 فیصد،راولپنڈی میں 23 فیصد، کراچی میں 35 فیصد اور گلگت میں 41 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔

 

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے بتایا ہے کہ ملک میں ویکسین لگوانے والے افراد کی یومیہ تعداد 5 لاکھ سے متجاوز کرگئی ہے۔ پیر کو پہلی بار ایک دن میں 5 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

اسد عمر نے ٹوئٹ میں واضح کیا کہ گزشتہ روز 5 لاکھ 25 ہزار افراد نے ویکسین لگوائی اور ویکسین کی پہلی خوراک لگوانے والوں کی بھی تعداد کل بلند ترین تعداد رہی۔ اسد عمر نےبتایا کہ پیر کو 3 لاکھ 90 ہزار لوگوں نے پہلی خوراک لگوائی اور ویکسینیشن کی رفتار میں اضافہ ہوگا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دوستی پر اعتراض نوجوان نے محبوبہ کی والدہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا

دوستی پر اعتراض نوجوان نے محبوبہ کی والدہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا

اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد کا کیس ملزم عثمان مرزا کو موت یا عمر قید کی سزائیں بھی ہو سکتی ہیں 

اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد کا کیس ملزم عثمان مرزا کو موت یا عمر قید کی سزائیں بھی ہو سکتی ہیں