in

اہم خبر:عیدالاضحٰی کی چھٹیاں کب ہونگی،سمری ارسال

اہم خبر:عیدالاضحٰی کی چھٹیاں کب ہونگی،سمری ارسال

تیرہ جولائی کی اہم خبروں کا احوال:۔

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک بھر میں تين سے چار روز تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ رواں ہفتے کےلیے تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کےاحکامات جاری کردئیے ہیں۔ کراچی ميں بارش کے دوران کرنٹ لگنے کےواقعات میں 2افراد جاں بحق ہوگئے۔

پاکستان میں کرونا کیسز کی شرح بڑھنے لگی، ملک میں مہلک وبا کرونا کے باعث مزید 21 افراد انتقال کرگئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ایک ہزار 590 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3.63 فیصد رہی۔ مجموعی طور پر جاں بحق افراد کی تعداد 22ہزار 618 ہوگئیں۔

حکومت کا عیدالاضحٰی پر20 سے 22جولائی تک چھٹیاں دینے کا فیصلہ کرلیا، وزارت داخلہ نے سمری وزیراعظم کو بھجوادی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

افغانستان میں ايک کے بعد دوسرے علاقے پر اپنا کنٹرول سنبھالتے جانے کےعلاوہ طالبان نے قندھار میں بھارت کا قونصل خانہ بھی اپنے قبضے میں لےلیا۔ افغان طالبان نے ویڈيو جاری کی ہے جس ميں دکھايا گيا ہے کہ جاتے ہوئے بھارتی سفارتکاروں اور سيکيورٹی عملے نے اپنا سامان بھی پيک نہيں کيا۔ ترکی نے کابل ايئرپورٹ کی حفاظت کيلئے ايئر ڈيفنس سسٹم فعال کيا تو طالبان نے بھی خبردار کرديا۔

عراق کے شہر الناصريہ کے اسپتال ميں آکسيجن ٹنک پھٹ گيا، کرونا آئسوليشن وارڈ ميں آگ لگنے سے 52 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 67 زخمی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج ’يوم شہدا کشمير‘ منارہے ہیں، مقبوضہ وادی ميں مکمل ہڑتال ہے۔ آج سے 90سال قبل ڈوگرہ راج ميں 22 کشميريوں نے اذان مکمل کرنے کےلیے شہادتیں دیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائےگا، انگلش ٹیم کو ابتدائی دو میچز میں کامیابی کےبعد سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے تاہم شاہین برمنگھم کے میدان میں آخری میچ میں جیت کےلیے پرعزم ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈالر کی قیمت میں کمی، آج کے کرنسی ریٹ

سونے اور ڈالر کی قیمتوں میں کمی

بھارتی اداکار سنیل شیٹھی کا اپارٹمنٹ سیل کردیا گیا

بھارتی اداکار سنیل شیٹھی کا اپارٹمنٹ سیل کردیا گیا