in

مویشی منڈی میں گاڑی سے ملنے والی لاش کامعمہ حل

مویشی منڈی میں گاڑی سے ملنے والی لاش کامعمہ حل

تین بھائیوں نے سونے کے لالچ میں قتل کیا، پولیس

کراچی کی مویشی منڈی کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے ملنے والی لاش کا معمہ حل ہوگیا۔ پولیس نے تین بھائیوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے سونے کے لالچ میں نوجوان کو قتل کیا تھا۔

پولیس تحقیقات کے مطابق مویشی منڈی میں گاڑی سے ملنے والی لاش کی شناخت اویس کے نام سے ہوئی ہے جو کہ جیولری کا کام کرتا تھا اور واقعے کے روز اس کے پاس 30 تولہ سونا موجود تھا۔

پولیس کے مطابق اویس کے قتل میں ملوث 3 بھائیوں گرفتار کرلیا، تینوں مقتول کے دوست ہیں، جنہوں نے سونے کی لالچ میں اویس کو قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان بہانے سے اویس کو مویشی منڈی لے کر گئے اور شربت میں زہر ڈال کر قتل کردیا، اویس لیاری کے علاقے بغدادی کا رہنے والا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

چھپ کر شادی کے سوال پرماہرہ خان کا واضح جواب

چھپ کر شادی کے سوال پرماہرہ خان کا واضح جواب

فیس بک پر دوستی، اسپتال میں شادی

فیس بک پر دوستی، اسپتال میں شادی