in

دھابیجی سے کراچی کو 3روز سے پانی کی فراہمی معطل

دھابیجی سے کراچی کو 3روز سے پانی کی فراہمی معطل

کراچی کو 3 روز سے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے کئی بریک ڈاؤن کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی میں تعطل ہے۔

دھابیجی کراچی شہر کو پانی فراہم کرنیوالا ایک بڑا ذریعہ ہے، جہاں 21 بڑے پمپ نصب ہیں جو شہر کو پانی فراہم کرتے ہیں۔ دھابیجی سے پانی پپری پمپنگ اسٹیشن، نارتھ ایسٹ کراچی اور سی او ڈی پمپنگ اسٹیشن پہنچتا ہے جہاں سے شہر کے دیگر حصوں تک پہنچایا جاتا ہے۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے چیف انجینئر (ای اینڈ ای)۔ڈبلیو انتخاب احمد راجپوت کا کہنا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 10 سے 12 جولائی کے دوران کے الیکٹرک کے سسٹم میں 4 بڑے بریک ڈاؤن ہوچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بجلی کی فراہمی اچانک معطل ہونے کے باعث کراچی کو پانی فراہم کرنیوالی 72 انچ قطر کی تین پائپ لائنیں پھٹ گئیں، تمام 21 واٹر پمپس رک گئے اور شہر کو روزانہ کی بنیاد پر 177 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔

انتخاب احمد راجپوت کا کہنا ہے کہ پہلا بریک ڈاؤن 10 جولائی کی رات 2 بجکر 35 منٹ پر، دوسرا 11 جولائی کی رات 2 بج کر 45 منٹ پر جبکہ تیسرا اور چوتھا 12 جولائی کو صبح 5 بج کر 50 منٹ اور صبح 9 بج کر 55 منٹ پر ہوا، پانی کے واپس آنے والے دباؤ کے باعث 3 لائنیں پھٹ گئیں، شہر کو پانی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے 72 گھنٹے کا وقت درکار ہے۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ایگزیکٹو انجینئر اقبال پلیجو جو مرمتی کام کی نگرانی کرتے ہیں، نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ مرمتی کام میں تقریباً 3 دن کا وقت لگے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیمیں بن قاسم ٹاؤن، لانڈھی ٹاؤن، ملیر ٹاؤن، کورنگی ٹاؤن اور اطراف کے علاقوں کو پانی فراہمی کرنے والی 72 انچ کی لائن کے مرمتی کام میں مصرف ہیں۔

پلیجو کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ کی ٹیموں کو بارش اور متاثرہ لائن کے مقام کی وجہ سے مرمتی کام میں مشکلات کا سامنا ہے، پھٹنے والی دیگر دو لائنوں کی مرمت کا کام اتوار کی رات مکمل کیا جاچکا تھا تاہم آج صبح دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر ایک بار پھر بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے یہ لائیں دوبارہ پھٹ گئیں۔

ایگزیکٹو انجینئر اقبال پلیجو نے بتایا کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن فی الحال غیر فعال ہے اور وہاں سے پانی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فیس بک پر دوستی، اسپتال میں شادی

فیس بک پر دوستی، اسپتال میں شادی

کراچی:سینئر وکیل پر حملہ کرنےوالےکتوں کو زہردیدیا گیا

کراچی:سینئر وکیل پر حملہ کرنےوالےکتوں کو زہردیدیا گیا