in

میں نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نہیں پڑھی، وزیراعظم

میں نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نہیں پڑھی، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن سے متعلق رپورٹ سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سارے ڈاکو مل کر انہیں بلیک میل کر رہے ہیں۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے گزشتہ روز کرپشن سے متعلق عالمی فہرست پر مبنی رپورٹ جاری کی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2019 کے مقابلے میں 2020 میں کرپشن بڑھ گئی ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق 2020 میں رپورٹ میں پاکستان 180 ملکوں کی فہرست میں 124 ویں نمبر پر چلا گیا ہے۔ کرپشن سے متعلق 2019ء کی فہرست میں پاکستان کا رینک 120 جبکہ 2018ء میں 117 تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو ساہیوال کا دورہ کیا اور صحافیوں سے گفتگو بھی کی۔ اس موقع پر صحافیوں نے ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ کے بارے میں بھی سوالات پوچھے مگر عمران خان نے جواب دیا کہ ’ نے ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نہیں پڑھی۔‘

پنجاب میں تحریک انصاف کے اپنے ارکان اسمبلی بھی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف کھلی بغاوت پر اتر آئے ہیں اور وہ ٹی وی پر بیٹھ کر اس کو نا اہل اور کمزور شخص قرار دیتے ہوئے فوری ہٹانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس بارے میں وزیراعظم سے پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ عثمان بزدار شرمیلا ہے۔ وہ شہباز شریف کی طرح اربوں روپے اشتہارات پر خرچ نہیں کرتا۔

اپوزیشن کو ڈاکو اور چور قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایک بھگوڑا لیڈر لندن میں بیٹھ کر انقلاب لانا چاہتا ہے اور سارے ڈاکو مل کر مجھے بلیک میل کر رہے ہیں۔ یہ سب پارٹی اکٹھا رکھنے کیلئے حکومت جانے کی تاریخیں دیتے ہیں۔ پی ڈی ایم کے مقدر میں فیل ہی ہونا تھا۔

فارن فنڈنگ کیس کے بارے میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن میں 40 ہزار اکاؤنٹس کا ڈیٹا دیا ہے۔ چیلنج کرتا ہوں اپوزیشن جماعتیں ایک ہزار اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی نہیں دے سکتیں۔ مولانافضل الرحمان مدارس کے بچوں کواستعمال کرکے ارب پتی بنا اور اب خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔ کرپٹ آدمی کو مولانا کہناعلما کی توہین ہے۔

عمران خان نے کہا کہ خود کو مستقبل کا لیڈر کہنے والی مریم نواز قبضہ مافیا کی حمایت کررہی ہیں۔ کھوکھربرادران نے 130 کروڑ کی سرکاری زمین پر قبضہ کیا ہوا تھا۔ مریم نواز نے کھوکھر پیلس پر کھڑے ہوکر قبضہ مافیاسے اظہار یکجہتی کیا۔ سیاسی پشت پناہی کے بغیر سرکاری زمینوں پرقبضہ نہیں ہوسکتا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

موٹرسائیکل کیلئے نوجوان نے زیادتی کے بعد ہمسائے کی بیوی کی جان لے لی لیکن طریقہ واردات کہاں سے سیکھا؟ زبان کھول دی 

موٹرسائیکل کیلئے نوجوان نے زیادتی کے بعد ہمسائے کی بیوی کی جان لے لی لیکن طریقہ واردات کہاں سے سیکھا؟ زبان کھول دی 

ملک میں مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ جاریرواں ہفتے بھی مہنگائی عروج پر رہی

ملک میں مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ جاریرواں ہفتے بھی مہنگائی عروج پر رہی