in

نقاب پوش شخص اسلحہ لہراتا پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا

نقاب پوش شخص اسلحہ لہراتا پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا

پولیس نے حراست میں لےلیا،چیئرمین سینیٹ کا نوٹس

وفاقی دارالحکومت میں چاقو اور پستول سے لیس ایک شخص پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پہنچ گیا تاہم پولیس نے اسے حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق سہیل نامی چکری کا رہائشی ایک ہاتھ میں پستول دوسرے میں چاقو لیے اور چہرے پر نقاب اوڑھے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کرنے آیا جسے گرفتار کر کے تھانہ سیکرٹریٹ پہنچا دیا گیا۔ ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

اسلحے کے ہمراہ سیف سٹی کے ریڈ زون تک پہنچ جانے پر دارالخلافے کی انتہائی سخت سیکیورٹی کے دعووں پر بھی سوالات اٹھ گئے اور دونوں ایوانوں کے اجلاس سے قبل حساس علاقے میں ایک مسلح شخص کی موجودگی سوالیہ نشان بن گئی۔ دریں اثناء چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کشمیر الیکشن پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتا تھا۔ یاد رہے کہ سن 2013 میں بھی سکندر نامی شخص نے بھی ایسا ہی ایک مسلح احتجاج کیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وسیم بادامی کے پروگرام میں اداکارہ میرا نے ان سے کیا سوال کردیا ؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

وسیم بادامی کے پروگرام میں اداکارہ میرا نے ان سے کیا سوال کردیا ؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

شہبازشریف بتائیں گردشی قرضہ 1200ارب تک کیوں پہنچا؟، حماداظہر

شہبازشریف بتائیں گردشی قرضہ 1200ارب تک کیوں پہنچا؟، حماداظہر