in

کراچی میں نیگلیریا سے مزید 2افراد انتقال کرگئے

کراچی میں نیگلیریا سے مزید 2افراد انتقال کرگئے

کراچی میں نیگلیریا فاؤلیری سے مزید 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جن میں 8 سالہ لڑکا اور 19 سالہ نوجوان شامل ہیں۔

محکمہ صحت سندھ نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ پیر کو دماغ پر حملہ کرنیوالے امیبیا نیگلیریا فاؤلیری سے کراچی شہر میں مزید 2 افراد انتقال کرگئے، شہر میں دو ماہ کے دوران اس مرض سے اموات کی تعداد 6 ہوگئی۔

سندھ نیگلیریا مانیٹرنگ اینڈ انسپیکشن ٹیم کے رکن شکیل احمد نے تصدیق کی ہے کہ انتقال کرنیوالا 19 سالہ نوجوان رانا شرجیل دماغ کو کھاجانے والے وائرس سے متاثر تھا جبکہ اس سے قبل 8 سالہ لڑکا زہیب فرہاد بھی مہلک امیبیا کا شکار  ہوا تھا۔

صوبائی محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کے سی ایف ایس ٹیسٹ سے تصدیق ہوئی ہے کہ یہ نیگلیریا فاؤلیری سے متاثر ہوچکے تھے۔

شکیل احمد نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رانا شرجیل ڈالمیا سوسائٹی کا رہائشی تھا۔ متاثرہ شخص کے اہل خانہ نے محکمہ صحت کے افسران کو بتایا کہ وہ ملیر کے ایک فارم ہاؤس گیا تھا جہاں اس نے پکنک پر جانیوالے دیگر افراد کے ساتھ سوئمنگ کی تھی۔

شکیل احمد کے مطابق انتقال کرجانیوالے شخص کو پکنک سے واپسی پر شدید بخار اور سردرد ہوا، جس کے بعد اہل خانہ اسے علاج کیلئے اسپتال لے کر گئے۔

سندھ نیگلیریا مانیٹرنگ اینڈ انسپیکشن ٹیم کے رکن نے دوسرے متوفی کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ 8 سالہ لڑکا شادمان ٹاؤن نارتھ ناظم آباد کا رہائشی تھا، اسے بھی شدید بخار اور سر درد کی شکایت پر اسپتال لایا گیا تھا۔

شکیل احمد کا مزید کہنا ہے کہ دونوں متوفیوں کے گھروں اور دیگر مقامات سے پانی کے نمونے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوادیئے گئے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

PAKISTAN, GOLD RATE

سونا سستا ہوگیا

ڈالر مہنگا ہو گیا

ڈالر مہنگا ہو گیا