in

کراچی میں مون سون کی پہلی بارش:سندھ حکومت کا بڑا دعویٰ

کراچی میں مون سون کی پہلی بارش:سندھ حکومت کا بڑا دعویٰ

متعلقہ ادارے مستعدی سےکام کررہے ہیں، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی طرح مون سون بارشوں کا پانی سڑکوں پر نہیں جو اس بات کی دلیل ہے کہ صوبائی حکومت کام کررہی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر کے مسائل کے حل کيلئے جو کرنا پڑا کروں گا، گورنر صاحب کو ہر معاملے پر بات نہيں کرنی چاہيے۔ گورنر صاحب صبح سے نکلےکہاں ہيں جو انہيں بارش کے پانی کا پتہ ہو۔ پیپلزپارٹی کے لوگ فیلڈ میں موجود ہیں اور عوام کے درمیان ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کی طرح رواں سال مون سون بارشوں میں سڑکوں پر پانی نہيں ہے، ماضی ميں اسٹار گيٹ، ناتھا خان، نرسری پر پانی ہوتا تھا لیکن ہماری کوششوں سے اب معاملات قابو میں ہیں۔

رہنماء پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ ضلع شرقی، کورنگی اور جنوبی کا دورہ کيا ہے، حکومتی مشینری عوام کو سہولت پہنچانے کےلیے میدان میں ہے۔ 3 کروڑ عوام کا شہر ہے لازمی بات ہے کوئی نہ پریشانی آسکتی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عامر خان جیسے لوگ آبادی بڑھنے کی وجہ ہیں بی جے پی رکن نے انوکھی منطق پیش کر دی

عامر خان جیسے لوگ آبادی بڑھنے کی وجہ ہیں بی جے پی رکن نے انوکھی منطق پیش کر دی

 کراچی سرجانی ٹاﺅن میں پولیس مقابلہ ایک ڈاکوہلاک2فرار

 کراچی سرجانی ٹاﺅن میں پولیس مقابلہ ایک ڈاکوہلاک2فرار