in

بیوی پرتشدد کرنیوالا شوہرگرفتار، مار پیٹ کی ویڈیو سامنے آگئی

بیوی پرتشدد کرنیوالا شوہرگرفتار، مار پیٹ کی ویڈیو سامنے آگئی

کراچی ميں بیوی سے مار پيٹ کرنے والے شوہر کو پوليس نے گرفتار کرليا، گلشن اقبال میں پیش آنیوالے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹيج بھی سامنے آگئی۔ تشدد کا شکار ہونیوالی خاتون نے شوہر سے خلع اور بچوں کی حوالگی کا کيس دائر کر رکھا ہے۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں افضل نامی شخص نے سسرال جا کر اپنی بیوی پر تشدد کیا، فلیٹ کے دروازے پر پیش آنیوالے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص خاتون پر تشدد کررہا ہے اور فلیٹ کے دروازے پر ڈنڈے بھی برسا رہا ہے۔ چند روز قبل پیش آنیوالے واقعے کا مقدمہ خاتون کی مدعیت میں مبینہ ٹاؤن تھانے میں درج کرلیا گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

خاتون کے اہل خانہ کے مطابق افضل اور ڈاکٹر کلثوم کی شادی 2006ء میں ہوئی تھی، خاتون نے شوہر سے خلع اور بچوں کی حوالگی کیلئے کیس دائر کر رکھا ہے۔

خاتون کے بھائی نے سماء کو بتایا کہ اس کے بہنوئی نے اپنی بیوی کے ساتھ ساتھ ساس کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کروناوائرس: 6 ممالک کے شہریوں پر پاکستان داخلے پر پابندی

کروناوائرس: 6 ممالک کے شہریوں پر پاکستان داخلے پر پابندی

عظمیٰ بخاری نے عمران خان کو زکوۃ چور قرار دیدیا

عظمیٰ بخاری نے عمران خان کو زکوۃ چور قرار دیدیا