in

اہم خبر: کروناکیسز کی شرح 3.84فیصد ،15مزید اموات

اہم خبر: کروناکیسز کی شرح 3.84فیصد ،15مزید اموات

بارہ جولائی کی اہم خبروں کا احوال:۔

کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، بارش سے نشيبی علاقے زير آب آگئے جبکہ سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا۔ راولپنڈی ميں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور واسا کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

پاکستان میں کرونا کیسز کی شرح بڑھنے لگی، ملک میں مہلک وبا کرونا کے باعث مزید 15 افراد انتقال کرگئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ایک ہزار 808 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3.84 فیصد رہی۔ مجموعی طور پر جاں بحق افراد کی تعداد 22ہزار 593 ہوگئیں۔

دارالحکومت اسلام آباد ميں مثبت کيسز کی شرح 5 فيصد تک پہنچنے پر ضلعی انتظاميہ کا اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فيصلہ کرلیا، اين سی او سی نےعیدالاضحیٰ کيلئے سخت ہدايات جاری کردی ہیں جبکہ ہائی رسک سیکٹرز میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔

کراچی میں نگلیریا سر اٹھانے لگا، شادمان ٹاؤن کے علاقے میں 8 سالہ زوہیب فہد کو 3 روز قبل نجی اسپتال میں نگلیریا سے موت ہوئی۔ وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 4 ہوگئی جبکہ مزید ایک شخص اسپتال ميں زيرِ علاج ہے۔

اٹلی دوسری بار یوروکپ کا عالمی چيمپئن بن گيا، فائنل ميں انگلينڈ کو پنالٹی ککس پر 2-3 سے شکست دے دی۔ مقررہ وقت ميں دونوں ٹيميں ايک ايک گول کرسکی تھیں۔ فائنل میں جیت پر اٹلی کے دارالحکومت میں جشن منایا گیا۔

افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی اور 80 فیصد علاقوں میں قبضے کے پیش نظر بھارت نے قندھار میں قونصل خانہ بند کردیا۔ 50 بھارتی سفارت کاروں سمیت اسٹاف کے ارکان کو خصوصی فوجی طیارے کے ذریعے افغانستان سے نکال کر واپس نئی دلی بلا لی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

معروف اداکارہ کو ریپ کی دھمکیاں

معروف اداکارہ کو ریپ کی دھمکیاں

یوروکپ2020: اٹلی کے نام، انگلینڈ کو2-3 سےشکست

یوروکپ2020: اٹلی کے نام، انگلینڈ کو2-3 سےشکست