in

کرونا وائرس:پاکستان میں مثبت کیسزکی شرح 3.84 فیصد ہوگئی

کرونا وائرس:پاکستان میں مثبت کیسزکی شرح 3.84 فیصد ہوگئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا ہے کہ 1 دن میں 15 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ان میں سے 9 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔

پیر کواین سی او سی نےبتایا ہے کہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 808 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک میں کرونا کےمثبت کیسزکی شرح 3.84 فیصد ہوگئی ہے۔ کرونا کے باعث سب سے زیادہ  سندھ میں 8 اموات، پنجاب میں 3 میں اموات ہوئیں۔ خیبر پختونخوا میں 3 اوراسلام آباد میں 1 مریض کا انتقال ہوا۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار597 ہوگئی ہے۔

این سی او سی نےبتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 15 ٹیسٹ کئے گئے۔کرونا کے فعال کیسز کی تعداد38 ہزار622 ہوگئی ہے۔کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 13 ہزار 873 ہے۔ملک بھرمیں کرونا وائرس کے مجموعی کیسزکی تعداد 9 لاکھ 75 ہزار92 ہوگئی ہے۔

اس وقت 2 ہزار 433 مریض 639 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔اسلام آباد میں 17 فیصد،ملتان میں 13 فیصد،پشاورمیں 15 فیصد،لاہور میں 18 فیصد وینٹیلیٹرز بھرچکے ہیں۔اسکردو میں 42 فیصد،صوابی میں 38 فیصد،کراچی میں 34 فیصد اور گلگت میں 41 فیصد آکسیجن بیڈز پرمریض موجود ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویکسین بنانےوالی کمپنیوں نےتیسری خوراک کی تجویز دیدی

ویکسین بنانےوالی کمپنیوں نےتیسری خوراک کی تجویز دیدی

دوتہائی پاکستانی بڑھتی مہنگائی، بےروزگاری سے پریشان

دوتہائی پاکستانی بڑھتی مہنگائی، بےروزگاری سے پریشان