in

آبادی میں اضافہ پاکستان کیلئے اہم چیلنج ہے، اسد عمر

Asad Umar

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے آبادی میں اضافے کو پاکستان کے لیے اہم چیلنج قرار دے دیا۔

اسد عمر نے ٹویٹ میں کہا کہ شرح خواندگی میں اضافہ اور صحت کی سہولیات کی فراہمی بڑے چیلنج ہیں جبکہ ملک میں روزگار کے مواقع یقینی بنانا اور بجلی و گیس کی فراہمی بہت مشکل ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں صرف نصف بچوں کو معیاری تعلیم دینے کی گنجائش ہے۔ بنگلہ دیش کی طرح آبادی بڑھنے کی رفتار میں کمی سے حالات میں بہتری ممکن ہے۔

انہوں  نے کہا کہ اگلے دس سال میں پرائمری اسکول کی عمر کے ہر بچے کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ آبادی میں کمی کو قومی ترجیحات میں شامل کرنا ہوگا۔ مختصر مدت میں کلیدی ترقیاتی نتائج کا انحصار اسی پر ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایک اداکار اپنے باپ کی موت کے بعد سپر سٹار ایک سیاستدان اپنی ماں کی موت کے بعد وزیر اعظم بنے گا بھارت کے فلمی نقاد نے پریانکا چوپڑا کی طلاق کی بھی پیشگوئی کردی

ایک اداکار اپنے باپ کی موت کے بعد سپر سٹار ایک سیاستدان اپنی ماں کی موت کے بعد وزیر اعظم بنے گا بھارت کے فلمی نقاد نے پریانکا چوپڑا کی طلاق کی بھی پیشگوئی کردی

ایمازون کا پہلا دفتر اور گودام پاکستان کے کس شہر میں قائم ہوگا اور افتتاح میں کتنے دن باقی رہ گئے؟ خوشخبری آگئی

ایمازون کا پہلا دفتر اور گودام پاکستان کے کس شہر میں قائم ہوگا اور افتتاح میں کتنے دن باقی رہ گئے؟ خوشخبری آگئی