in

کراچی میں نیگلیریا سے نیورو سرجن انتقال کرگئے

Neglaria_1

کراچی میں امیبیا نیگلیریا فاؤلیری سے نیورو سرجن انتقال کر گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد چار ہوگئی۔

محکمہ صحت سندھ کے حکام نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ نیورو سرجن ڈاکٹر ماجد کو وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

نیگلیریا کے مانیٹرنگ اینڈ انسپیکشن ٹیم کے ممبر شکیل احمد نے بتایا کہ یورولوجسٹ ڈاکٹر ماجد پی این ایس شفاء اسپتال میں زیرعلاج تھے اور پی این ایس شفاء اسپتال میں ہی کام کرتے تھے۔

ڈاکٹر ماجد پاک بحریہ کے لیے کام کرتے تھے یا پھر مریضوں کو پرائیویٹ دیکھتے تھے اس متعلق شکیل احمد نے تصدیق نہیں کی ہے۔

کراچی: دماغ پر حملہ کرنیوالا ’’نیگلیریا‘‘ تیسری جان نگل گیا

محکمہ صحت حکام کے مطابق ڈاکٹر ماجد 28جون تک بالکل ٹھیک تھے۔

مانیٹرنگ اینڈ انسپیکشن ٹیم کے ممبر شکیل احمد نے بتایا کہ 29جون کو ڈاکٹر ماجد کو سر درد شروع ہوا اور اچانک بخار تیز ہوگیا۔ اسکے بعد 30جون کو سرد درد اور تیز بخار کے ساتھ ڈاکٹر کو الٹیاں اور دست لگ گئے جس کے بعد فیملی انہیں پی این ایس شفاء لے گئی جہاں ڈاکٹر ماجد کو آئی سی یو منتقل کیا گیا۔

شکیل احمد نے بتایا کہ ڈاکٹر ماجد اسکے بعد بےہوش ہوگئے جس کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کرنا پڑا۔

کیا نیگلیریا زیرزمین پانی میں بھی نشوو نما پاسکتا ہے؟



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

معروف اداکار ہ صبو ر علی نے ڈرامے میں بولڈ سین کرنے پر وضاحت پیش کردی

معروف اداکار ہ صبو ر علی نے ڈرامے میں بولڈ سین کرنے پر وضاحت پیش کردی

ایک اداکار اپنے باپ کی موت کے بعد سپر سٹار ایک سیاستدان اپنی ماں کی موت کے بعد وزیر اعظم بنے گا بھارت کے فلمی نقاد نے پریانکا چوپڑا کی طلاق کی بھی پیشگوئی کردی

ایک اداکار اپنے باپ کی موت کے بعد سپر سٹار ایک سیاستدان اپنی ماں کی موت کے بعد وزیر اعظم بنے گا بھارت کے فلمی نقاد نے پریانکا چوپڑا کی طلاق کی بھی پیشگوئی کردی