in

پیٹرول مزید مہنگا کرنے کی تیاری، سمری حکومت کو ارسال

پیٹرول مزید مہنگا کرنے کی تیاری، سمری حکومت کو ارسال

پيٹرول اور ڈيزل کی قيمت رواں سال تیسری مرتبہ بڑھانے کی تياری کرلی گئی، اوگرا نے پيٹرول 12 روپے اور ہائی اسپيڈ ڈيزل 10 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سمری حکومت کو بھجوادی، حتمی فيصلہ وزيراعظم کريں گے، جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کردی، سمری وفاقی حکومت کے پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی گئی۔

اوگرا سمری میں پیٹرول 12 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 7 اور لائٹ ڈیزل کی 5 روپے 50 پیسے بڑھانے کی سفارش کی ہے۔

اوگرا کی سمری اور وزارت پیٹرولیم کی سفارش کی روشنی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیں گے، جس کا اعلان 31 جنوری کو ہوگا جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری 2021ء سے ہوگا۔

اوگرا حکام کے مطابق سمری پیٹرولیم لیوی 30 روپے فی لیٹر کے تناسب سے بنائی گئی تاہم حکومت لیوی کم کرکے عوام پر کم سے کم بوجھ ڈال سکتی ہے۔

اوگرا سمری جوں کی توں منظور ہوئی تو پیٹرول کی نئی قیمت 109 روپے 20 پیسے سے بڑھ کر 121 روپے 20 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 113 روپے 19 پیسے سے بڑھ کر 123 روپے 19 پیسے ہو جائے گی۔

اس سے قبل رواں سال یکم جنوری 2021ء اور 16 جنوری 2021ء کو بھی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاچکا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ملک میں مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ جاریرواں ہفتے بھی مہنگائی عروج پر رہی

ملک میں مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ جاریرواں ہفتے بھی مہنگائی عروج پر رہی

بھارت: صحافیوں کیخلاف بغاوت کے مقدمات درج

بھارت: صحافیوں کیخلاف بغاوت کے مقدمات درج