in

عیدالاضحی پرکروناپھیلنے کا خطرہ،سخت ایس اوپیز جاری

عیدالاضحی پرکروناپھیلنے کا خطرہ،سخت ایس اوپیز جاری

نشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے عید الاضحی پر کرونا وائرس پھیلنے کے خطرے پر سخت ایس او پیز نافذ کردیئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے ڈیلٹا وائرس کے خطرناک نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحی کی آمد کے پیش نظر کرونا پھیلاؤ کے خطرات لاحق ہیں۔

این سی او سی نے صوبوں کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیلئے تفصیلی ہدایات جاری کردی ہیں۔ مویشی منڈیوں اور عید سے متعلقہ ایس او پیز کے نفاذ کیلئے بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ ضلعی اتظامیہ کیلئے تفصیلی چیک لسٹس جاری کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کیلئے بھی تفصیلی چیک لسٹس جاری کر دی گئیں۔

صوبے اپنی اپنی شرح کے لحاظ سے ایس او پیز پر عمل درآمد کے مجاز ہونگے۔

عید الاضحیٰ کے موقع پہ وبا کے پھیلاؤ کی صورت میں، غیر ضروری نقل و حرکت کو محدود رکھنے کے لیے مختلف تجاویز زیر غور ہیں، جن پر عمل درآمد کا فیصلہ کورونا کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھ کر آئندہ چند دن میں کیا جائے گا۔ وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر سیر و سیاحت پر پابندی کا بھی امکان ہے۔

قبل ازیں این سی او سی نے ڈیلٹا وائرس کے خطرناک نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم اگست سے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر ہوائی سفر کرنے پر پابندی عائد ہوگی۔ ڈیلٹا وائرس درحقیقت بھارتی وائرس ہے جس کو انتہائی خطرناک قرار دے دیا گیا ہے اور پاکستان میں ڈیلٹا وائرس کے کیسز سامنے آنے لگے ہیں جو کرونا کی چوتھی لہر بھی ہو سکتی ہے۔

این سی او سی نے ڈیلٹا وائرس کے حوالے سے زور دیا کہ متعلقہ ایس او پیز پر عمل درآمد اور ویکسین لگوانے کی رفتار کو تیز کر دیا جائے اور پہلے سے نافذ ایس او پیز پر 9 جولائی سے 18 جولائی تک سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کے پی کے پولیس کی بڑی کارروائی مغوی ڈرائیور بازیاب مقابلے میں دو اغوا کار ہلاک

کے پی کے پولیس کی بڑی کارروائی مغوی ڈرائیور بازیاب مقابلے میں دو اغوا کار ہلاک

صوبے میں کا م وفاقی حکومت کررہی ہے اور اشتہار ۔۔ وفاقی وزیر علی زیدی سندھ حکومت پر برس پڑے

صوبے میں کا م وفاقی حکومت کررہی ہے اور اشتہار ۔۔ وفاقی وزیر علی زیدی سندھ حکومت پر برس پڑے