in

سوات، 6 سالہ بچی کو ’سورہ‘ کی بھینٹ چڑھا دیاگیا

Child abuse Depression-TrinetteLucas-option 2-Sept 9

سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے دور افتادہ پہاڑی علاقے لاخار میں ایک چھ سال کی بچی کو قبیح رسم سورہ کی بھینٹ چڑھا دیا گیا۔ پولیس نے لڑکی لڑکی کے والدین اور جرگہ ارکان کے خلاف مقدمہ درج کرکے 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی سوات فرمان خان کے مطابق گاؤں لاخار میں نوجوان اسلام اللہ نے اپنی چچا زاد فرحت کے ساتھ پسند کی شادی رچائی۔ فرحت کی منگنی کی بات بچپن میں ماموں زاد عزیز اللہ سے ہوئی تھی لیکن فرحت کو یہ رشتہ پسند نہ تھا۔

خاندانی چپقلش کو دور کرنے کے لئے جرگہ بلایا گیا اور صلح کرائی گئی۔ جرگہ ممبران اور دونوں خاندانوں نے پسند کی شادی کرنے پر اسلام اللہ اور فرحت کو قصور وار قرار دیتے ہوئے سزا کے طور پر اسلام اللہ کی 6 سالہ بہن کا رشتہ فرحت کے 14 سالہ بھائی کے ساتھ طے کردیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ خوازہ خیلہ عمر رحیم نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جس میں لڑکے اور لڑکی کے والدین اور چچاؤں سمیت جرگہ ارکان کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق اب تک 13 ملزمان کو گرفتاتر کیا جاچکا ہے جبکہ متاثرہ لڑکی کے والد سمیت دیگر چار ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا 

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا 

کانز فلم فیسٹیول کے دوران پریانکا چوپڑا کے ساتھ  کیا  ہوا ؟اداکارہ نے خود ہی بتادیا

کانز فلم فیسٹیول کے دوران پریانکا چوپڑا کے ساتھ  کیا  ہوا ؟اداکارہ نے خود ہی بتادیا