in

لڑکا،لڑکی تشددکیس:پولیس نےملزمان سے ویڈیوز برآمد کرلیں

لڑکا،لڑکی تشددکیس:پولیس نےملزمان سے ویڈیوز برآمد کرلیں

اسلام آباد پولیس نے دارالحکومت میں جوڑے کو ہراساں اور ان پر تشدد کرنے والے ملزمان کے موبائل سے ویڈیوز برآمد کرکے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے حوالے کردیں۔

گزشتہ روز اسلام آباد جوڑے کو ہراساں اور ان پر تشدد کرنے والے مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت دیگر ملزمان نے پولیس کے سامنے مزید انکشافات کیے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ متاثرہ لڑکی کو بلیک میل کرکے مختلف مواقع پر 13 لاکھ روپے بٹور چکے ہیں۔ ملزمان لڑکی سے الگ الگ پیسے لیتے رہے اور ویڈیو وائرل ہونے سے پہلے تک مزید پیسوں کا تقاضا کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کےانکشافات کے بعد پولیس نے گرفتار ملزمان سے نئے سرے سے تفتیش کا فیصلہ کیا تھا جس کے باعث ملزمان کے ایک اور ساتھی بلال مروت کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ جس کے بعد ملزمان کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے لڑکا لڑکی تشدد کیس میں عثمان مرزا سمیت دیگر ملزمان کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔

عدالت میں پولیس نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والے موبائل فونز برآمد کرنے ہیں اس لیے ملزمان کا مزید 4 روزہ ریمانڈ دیا جائے جو عدالت نے منظور کرلیا۔ ملزمان کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی تھی۔

یاد رہے کہ دارالحکومت اسلام آباد میں لڑکی اور لڑکے کو بلیک میل اور تشدد کرنے کی ویڈیو منگل کے روز وائرل ہوئی تھی جس میں عثمان مرزا نامی ملزم ایک جوڑے کو بری طرح سے پیٹ رہا تھا، ان کے کپڑے کھینچ رہا تھا، لڑکی کو برہنہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

واضح رہے کہ عثمان اور اسکے ساتھیوں نے دو ماہ پہلے لڑکی کی برہنہ ویڈیو بنائی تھی تاہم ملزمان کی جانب سے ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی۔ ویڈیو کی بنیاد پر ملزمان لڑکے اور لڑکی پر تشدد کے علاوہ اُنہیں بلیک میل کررہے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پنجاب کےہوٹلز،شادی ہالز، جمز اورسینما ہالز کيلئےنئے ایس او پیزجاری

پنجاب کےہوٹلز،شادی ہالز، جمز اورسینما ہالز کيلئےنئے ایس او پیزجاری

ترک اداکار کے ساتھ فراڈ ملزم کاشف ضمیر کی ضمانت خارج

ترک اداکار کے ساتھ فراڈ ملزم کاشف ضمیر کی ضمانت خارج