in

پنجاب کےہوٹلز،شادی ہالز، جمز اورسینما ہالز کيلئےنئے ایس او پیزجاری

پنجاب کےہوٹلز،شادی ہالز، جمز اورسینما ہالز کيلئےنئے ایس او پیزجاری

پنجاب کے ہوٹلز، ریسٹورنٹس، شادی ہالز، جمز اور سینما ہالز کيلئے نئے ایس او پیز جاری کردئیے گئےہیں۔

صوبہ پنجاب کے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے کے ہوٹلز، ریسٹورنٹس، شادی ہالز، جمزاور سینما ہالز سمیت تمام کاروباری مراکز اپنے ملازمین کی ویکسینیشن یقینی بنائیں گے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تمام عملے کی ویکسینیشن مکمل ہونے پر ادارے کو ویکسینیٹڈ زون ظاہر کیا جائے گا اور ان مقامات کے داخلی راستوں پر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق کرنے کيلئے کاؤنٹرز بنائے جائیں گے۔

پنجاب بھر میں رات 12 بجے کے بعد کسی قسم کی ڈائننگ نہيں ہوسکے گی۔ سینما ہالزمیں فلم کے آغاز اور اختتام میں ویکسینیشن سرٹیفکیٹ چیک کئے جائیں گے۔اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ ایس او پیز پرعمل درآمد کے لئےخصوصی ٹیمز تشکیل دے گی۔

جمعہ کو سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کیسز بڑھنے کے پیش نظر صوبے بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا سکتا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق صوبے بھر میں کرونا وائرس کی چوتھی لہر کا خطرہ ہے۔

سیکریٹری سارہ اسلم کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو پر ہجوم جگہوں کو دوبارہ بند کیا جائے گا۔ کرونا کی چوتھی لہر آرہی ہے۔ کچھ دنوں سے مثبت شرح میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شہر قائد سے چوری ہونے والی موٹرسائیکلیں کہا ں جاتی ہیں؟اہم انکشافات سامنے آگئے

شہر قائد سے چوری ہونے والی موٹرسائیکلیں کہا ں جاتی ہیں؟اہم انکشافات سامنے آگئے

لڑکا،لڑکی تشددکیس:پولیس نےملزمان سے ویڈیوز برآمد کرلیں

لڑکا،لڑکی تشددکیس:پولیس نےملزمان سے ویڈیوز برآمد کرلیں