in

کشمیر الیکشن: زیر تربیت رہنماؤں کو شکست دیں گے،عالیہ حمزہ

کشمیر الیکشن: زیر تربیت رہنماؤں کو شکست دیں گے،عالیہ حمزہ

تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ ملک نے مریم نواز اور بلاول بھٹو کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں ہمارا مقابلہ زیرتربیت اپوزیشن رہنماؤں سے ہے اور گلگت بلتستان کی طرح کشمیر میں بھی ہم ہی حکومت بنائیں گے۔
سماء کے پروگرام ایجنڈا 360 میں گفتگو کرتے ہوئے عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ کشمیر کے عوام سمجھدار ہیں وہ ان دونوں پارٹیوں کو آزما چکے ہیں اس لیے ان کے پاس موزوں و بہترین آپشن تحریک انصاف ہے۔
عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کے لوگ پارٹی ٹکٹ واپس کرکے تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں جبکہ کچھ رہنما آزاد لڑنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے مطابق نوازشریف کشمیرکا بیٹا ہے مگر کشمیریوں کو یاد ہے کہ ن لیگ کے دور حکومت میں سجن جندال بغیر ویزہ پاکستان آتا تھا اور نریندر مودی کی ماں کو ساڑھیاں بھجوائی جاتی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو پتہ ہے کہ کشمیر کا مقدمہ عمران خان نے عالمی سطح پر لڑا ہے اور وزیراعظم خود بھی کمشیر کا دورہ کریں گے۔
عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی الیکشن مہم علی امین گنڈاپور اور مراد سعید چلا رہے ہیں جن کے مدمقابل رہنما ابھی زیرتربیت ہیں۔
مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی بنانے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے عالیہ حمزہ کا کہنا تھا اس فیصلے سے ایسا لگتا ہے کہ پیپلزپارٹی کراچی میں بلدیاتی الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی حیدرزمان قریشی کا کہنا تھا کہ ہم مسلم لیگ کے لیڈرشپ کا احترام کرتے ہیں تاہم ان کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں۔
حیدرزمان قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کشمیر الیکشن پر اثرانداز ہورہی ہے کیوں کہ کشمیر مالی طور پر وفاقی حکومت پر انحصار کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر الیکشن میں 2 قسم کی نشستیں ہیں ایک کشمیر میں اور دوسری مہاجرین کی نسشتیں جن کا الیکشن پاکستان میں ہوتا ہے جہاں حکومت کا عمل دخل زیادہ ہوتا ہے۔
حیدرزمان قریشی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور اور مراد سعید الیکشن مہم میں جس طرح زبان استعمال کررہے ہیں اس سے تحریک انصاف کا اصل چہرہ کشمیر عوام کے سامنے آچکا ہے۔
رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان تو نریندر مودی کے جیتنے کی دعائیں کرتے تھے کشمیری عوام ان چیزوں کو بھی دیکھیں گے۔
حیدرزمان قریشی کا کہنا تھا کہ کراچی کی ترقی بلاول بھٹو کا وژن ہے اور امید ہے کہ مرتضیٰ وہاب کی تقرری سے کراچی کے مسائل میں کمی ہوگی اور یہ ایک اچھا فیصلہ ثابت ہوگا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اسلام آباد میں خاتون پر تشدد کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد میں خاتون پر تشدد کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

کراچی: ویکسینیشن سرٹیفیکٹ نہ ہونے پر14 دکانیں سیل

کراچی: ویکسینیشن سرٹیفیکٹ نہ ہونے پر14 دکانیں سیل