in

کراچی:زرد رنگ نالے کے بند مقام کا سراغ لگائے گا،شہری انتظامیہ

کراچی:زرد رنگ نالے کے بند مقام کا سراغ لگائے گا،شہری انتظامیہ

شہری انتظامیہ نے نالے کے بند مقام کا سراغ لگانے کیلئے زرد رنگ کا سہارا لے لیا۔ شہری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ زرد رنگ ہی انہیں نالے کے بند مقام تک لے جائے گا۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق شہر قائد میں رواں ماہ کی 15 تاریخ سے مون سون بارشوں کا آغاز ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں شہر ی انتظامیہ نے بھی نالوں کی صفائی میں تیزی کردی ہے، تاہم آئی آئی چند ریگر روڈ پر قائم پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے مقام پر بہتا نالہ انتظامیہ کیلئے پہلی بن گیا، جس کو سلجھانے کیلئے زرد رنگ کا سہارا لیا گیا ہے۔

شہر بھر کے نالوں کی صفائی پر مامور متعلقہ کمیٹی اب تک اس نالے کے اخراج کے مقام کا تعین کرنے میں ناکام رہی، جس کے بعد نالے کے پانی کے باہر نکلنے کے راستے کا تعین کرنے کیلئے 40 ٹرموں پر مشتمل زرد رنگ کو اس نالے کے پانی میں ڈالا گیا ہے، تاکہ اس بات کا اندازہ لگایا جا سکے کہ اس نالے کا پانی کس سمت بہہ کر نکلتا ہے۔

سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے سربراہ زبیر چنا کا کہنا ہے کہ یہ ترکیب اس لیئے استعمال کی گئی ہے تاکہ ہمیں پتا چل سکے کہ نالے کا بند مقام کون سا ہے تاکہ ہم اسے کھول سکیں اور اس کے اخراج کے مقام کا تعین کیا جاسکے۔

زبیرچنا کا مزید کہنا تھا کہ ایسے تین مقام ہیں جہاں یہ نالے ختم ہوسکتا ہے، جس میں ایم ٹی خان روڈ، کے پی ٹی ریسٹ ہاؤس اور پاکستان ریلویز کچی آبادی شامل ہیں۔

زبیر چنا کے مطابق جب ان تینوں مقام میں سے کسی ایک جانب بھی ہمیں یہ زرد رنگ بہتا ہوا نظر آجائے گا تو اس سے ہمیں معلوم ہوگا کہ نالے کے پانی کے باہر نکلنے کا راستہ کس طرف ہے اور یوں ہمیں اس کی صفائی میں آسانی رہے گی۔

سربراہ سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے یہ بھی دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی نے صفائی مہم کے دوران شارع فیصل پر تمام نالوں کے بند مقامات کو کھول دیا ہے، جب کہ زیر زمین بنی نالیوں کو کھولنے کا کام بھی جاری ہے، جو اگلے ماہ اگست کے آخر تک مکمل ہوجائے گا۔ نالوں کی صفائی کا عمل بلا کسی تعطل کے مستقل طور پر جاری رہے گا۔

زبیر چنا نے بتایا کہ ایک ماہ کے دوران اب تک 6,000,000 کیوبک فٹ کچرا شہر بھر کے نالوں سے نکال کر ڈمپنگ سائٹس منتقل کیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بلاول بھٹو کو آئینہ دکھانا پڑے گا، عطاء تارڑ

بلاول بھٹو کو آئینہ دکھانا پڑے گا، عطاء تارڑ

بھتہ نہ ملنے پر بدنام زمانہ انڈر ورلڈ گینگ نے شہری کے گھر پر فائرنگ کردی

بھتہ نہ ملنے پر بدنام زمانہ انڈر ورلڈ گینگ نے شہری کے گھر پر فائرنگ کردی