in

اسلام آباد تشدد کیس: نئے انکشافات، مزید گرفتاری

اسلام آباد تشدد کیس: نئے انکشافات، مزید گرفتاری

اسلام آباد میں ایک جوڑے کو ہراساں اور ان پر تشدد کرنے والے ملزمان عثمان مرزا اور دیگر نے پولیس کے سامنے مزید انکشافات کیے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ متاثرہ لڑکی کو بلیک میل کرکے مختلف مواقع پر 13 لاکھ روپے بٹور چکے تھے۔
ملزمان لڑکی سے الگ الگ پیسے لیتے رہے اور ویڈیو وائرل ہونے سے پہلے تک مزید پیسوں کی ڈیمانڈ بھی کی جارہی تھی۔
ان مزید انکشافات کے بعد پولیس نے گرفتار ملزمان سے نئے سرے سے تفتیش کا فیصلہ کیا فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی مزید اقدمات کیے گئے جس کے نتیجے میں ملزمان کے ایک اور ساتھی بلال مروت کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس طرح مرکزی ملزم سمیت گرفتار ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی۔
پولیس نے ایف آئی کو خط لکھا ہے اور مفرور ملزمان کا پاسپورٹ اور نام واچ لسٹ میں ڈالنے کی درخواست کی ہے۔
واضح رہے کہ آج صبح سلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے لڑکا لڑکی تشدد کیس میں عثمان مرزا سمیت دیگر ملزمان کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا تھا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ای الیون کے علاقے میں لڑکے لڑکی کو برہنہ کرکے تشدد کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ وقار گوندل نے کی۔
پولیس نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والے موبائل فونز برآمد کرنے ہیں اس لیے ملزمان کا مزید 4 روزہ ریمانڈ دیا جائے جو عدالت نے منظور کرلیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

معروف اداکارہ کو سوشل میڈیا پر بھی شادی کی آفر آگئی 

معروف اداکارہ کو سوشل میڈیا پر بھی شادی کی آفر آگئی 

مردان:محفل موسیقی سے واپسی پر خواجہ سرا قتل

مردان:محفل موسیقی سے واپسی پر خواجہ سرا قتل