in

مردان:محفل موسیقی سے واپسی پر خواجہ سرا قتل

مردان:محفل موسیقی سے واپسی پر خواجہ سرا قتل

مردان میں محفل موسقی سے واپس انے والے ایک خواجہ سرا کو 3 افراد نے راستے میں روک کر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پو لیس کے مطابق گزشتہ شب مردان کے علاقے سری بہلول میں خواجہ سرا مبشر سید عرف کالجی اور اس کے کچھ ساتھی ایک محفل موسقی میں شرکت کے لیے گئے تھے تاہم علاقہ مکینوں کی شکایت پر محفل ختم کر دی گئی۔ مبشر اور تو دیگر ساتھی جب واپسی کے لیے روانہ ہوئے تو راستے میں 3 افراد نے مبشر سے کسی بات پر تکرار شروع کردی اور پھر اسے فائرنگ کا نشانہ بنا یا جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔
مقتول کی لاش کو تخت بھائی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پوسمٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ خواجہ سرا کالجی کا تعلق مردان کے نواحی علاقے گجرات سے تھا۔ پولیس تھا نہ ساڑو شاہ میں مقتول کے بھائی سدیر سید کی مدعیت میں پر بلال اور اس کے دیگر دو ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
خواجہ سرا کے قتل کی اطلاع ملتے ہی دیگر خواجہ سرا ہسپتال پہنچ گئے اور اپنے ساتھی کے قتل پر غم و غصے کااظہار کیا۔
مردان میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران یہ تیسرا واقعہ ہے جو خواجہ سراؤں کے ساتھ پیش آیا ھے اس سے پہلے 2 خواجہ سراؤں کو ملزمان نے جنسی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنا یا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اسلام آباد تشدد کیس: نئے انکشافات، مزید گرفتاری

اسلام آباد تشدد کیس: نئے انکشافات، مزید گرفتاری

معروف اداکار بلال عباس خان اور حدیقہ کیانی ٹی وی سکرین پر جلوے دکھانے کے لئے تیار 

معروف اداکار بلال عباس خان اور حدیقہ کیانی ٹی وی سکرین پر جلوے دکھانے کے لئے تیار