in

مفتی تقی عثمانی پر مبینہ حملہ،مقدمہ درج، اقدامِ قتل کی دفعہ شامل

مفتی تقی عثمانی پر مبینہ حملہ،مقدمہ درج، اقدامِ قتل کی دفعہ شامل

مفتی تقی عثمانی پر مبینہ حملے کے ملزم کے خلاف عوامی کالونی کے پولیس اسٹیشن ميں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایس پی لانڈھی شاہنواز چاچڑ نے بتایا ہے کہ درج مقدمہ سرکارکی مدعیت میں درج کيا گيا اور اس میں اقدام قتل کی دفعہ شامل کی گئی ہے۔

کراچی میں جمعرات کی صبح مفتی تقی عثمانی سے نماز فجر کے بعد دارالعلوم میں ایک شخص نے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ اس شخص کا کہنا تھا کہ اس کی دو بیویاں ہیں اور وہ اس کو چھوڑ چکی ہیں اور اس سلسلے میں دعا کروانی ہے۔

 ایس ایس پی کورنگی شاہ جہاں کا کہنا ہے کہ ملزم گلستان جوہر کا رہائشی ہے اور حملہ آور ذہنی طور پر پریشان بھی لگتا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

سماء سے بات کرتے ہوئے مفتی زبیر نے بتایا کہ فجر کی نماز کے بعد ایک شخص نے مفتی تقی عثمانی سے بات کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ دور سے آیا ہوں اور ضروری بات کرنا چاہتا ہوں۔ ملزم نے جیب سے خنجر نکالا اور جیب میں رکھ لیا۔ اس دوران گارڈز نے ملزم کو فوری طور پر پکڑلیا۔

مفتی تقی عثمانی نے واقعے سے متعلق آڈیو بیان جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ فجر کے بعد ایک صاحب ملنے آئے تھے اور جب ان سے ملاقات کے لئے اٹھا تو انہوں نے چاقو نکال لیا۔ اس دوران نزدیک کھڑے ساتھیوں نے ملزم کو پکڑلیا۔ مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ مجھے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ایس ایس پی کورنگی شاہجہاں خان نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ مبینہ حملہ آور کے ابتدائی بیان کی روشنی میں پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا اور ملزم کے اہل خانہ، رشتے داروں اور پڑوسیوں سے معلومات اکٹھی کیں تو انہوں نے بتایا کہ ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں اور کافی عرصے سے ملزم کا علاج چل رہا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق پولیس نے ملزم کا میڈیکل ریکارڈ تحویل میں لے کر تصدیق کے لیے متعلقہ اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم کا کالنگ ڈیٹا ریکارڈ بھی حاصل کیا گیا ہے جس کی جانچ پڑتال کے بعد پولیس اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ ملزم کسی جرائم پیشہ گروہ سے وابستہ نہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ای الیون میں لڑکے لڑکی پر تشددکا کیس تینوں ملزمان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ای الیون میں لڑکے لڑکی پر تشددکا کیس تینوں ملزمان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

 ایف آئی آرکے بغیرجیل میں 8سال گزارنے والا مسیحی نوجوان رہا 

 ایف آئی آرکے بغیرجیل میں 8سال گزارنے والا مسیحی نوجوان رہا