in

مادرِملت محترمہ فاطمہ جناح کی53ویں برسی آج منائی جارہی ہے

مادرِملت محترمہ فاطمہ جناح کی53ویں برسی آج منائی جارہی ہے

مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 53 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ آج منائی جارہی ہے۔

اس موقع پر مختلف سرکاری اورغیرسرکاری تنظیموں کی جانب سے قیام پاکستان میں فاطمہ جناح کی خدمات اور کردار سے متعلق خصوصی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا ہے۔

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی 53 ویں برسی آج بروز جمعہ منائی جارہی ہے، محترمہ فاطمہ جناحؒ 30جولائی 1893ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ محترمہ فاطمہ جناح نے تحریک پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا۔

قائداعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے فاطمہ جناح نے تحریک آزادی اور پاکستان کے قیام تک فیصلہ کن کردار ادا کیا، آپ نے برصغیر کی خواتین کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا، یہ ہی وجہ ہے کہ انہیں مادرِ ملت کا خطاب ملا۔

مادر ملت فاطمہ جناح کی 50ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

فاطمہ جناح نے سن 1964 قوم اور جمہوریت کی خاطر جنرل ایوب خان کا مقابلہ کیا اور شمع جمہوریت کہلائیں، انتخابات میں حصہ لے کر انہوں نے معاشرے میں پسے ہوئے طبقات اور بالخصوص خواتین کو مشکلات کے سامنے ڈٹ جانے کا سبق بھی دیا۔

colored_version_of_the_great_lady_fatima_jinnah_by_123arskas-d56p0qa

آل انڈیا مسلم لیگ کی تشکیل ہوئی تو محترمہ فاطمہ جناح، بمبئی صوبائی ورکنگ کمیٹی کی رکن بن گئیں اور 1947 تک اس میں کام کرتی رہیں۔ مارچ 1940 میں انہوں نے مسلم لیگ کے قراردادِ لاہور کے جلسے میں بھی شرکت کی۔

محترمہ فاطمہ جناح کی کوششوں کی بدولت ہی فروری 1941 میں دہلی میں آل انڈیا مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کی بنیاد رکھی گئی۔ تقسیمِ ہند اور اقتدار کی منتقلی کے دوران فاطمہ جناح نے خواتین کی امدادی کمیٹی بنائی اور یہی وہ تنظیم تھی جس نے بعد میں آل پاکستان ویمنز ایسوسی ایشن (اپوا) کی شکل اختیار کر لی جس کی بنیاد رعنا لیاقت علی خان نے رکھی۔ قیامِ پاکستان کے بعد مہاجرین کی آبادکاری کے لئے انہوں نے بے پناہ کام کیا۔ بعد ازاں وہ میدانِ سیاست میں بھی واپس آئیں اور صدرِ پاکستان کے انتخابات میں حصہ لیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اسرائیل کی حالیہ بمباری سے غزہ کو کتنا مالی نقصان ہوا عالمی بینک نے تخمینہ ظاہر کر دیا

اسرائیل کی حالیہ بمباری سے غزہ کو کتنا مالی نقصان ہوا عالمی بینک نے تخمینہ ظاہر کر دیا

ای الیون میں لڑکے لڑکی پر تشددکا کیس تینوں ملزمان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ای الیون میں لڑکے لڑکی پر تشددکا کیس تینوں ملزمان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور