in

اہم خبر:کروناکیسزکی شرح 3.65فیصد، 25مزید افراد انتقال کرگئے

News-Outlook_urdu-version

نو جولائی کی اہم خبروں کا احوال:۔

پاکستان میں کرونا کیسز کی شرح بڑھنے لگی، ملک میں مہلک وبا کرونا کے باعث مزید 25 افراد انتقال کرگئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ایک ہزار 737 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3.65 فیصد رہی۔ مجموعی طور پر جاں بحق افراد کی تعداد 22ہزار 520 ہوگئیں۔

سبراہ این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں کرونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں اور الیکشن ملتوی کرانے کی پہلی ہی تجویز دے دی تھی۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صاحب کشمیر پر دو منٹ کی خاموشی کا کہا گيا تھا وہ خاموشی آج تک برقرار ہے۔ مریم نواز نے حکومت الیکشن میں دھماندلی کا الزام بھی عائد کیا۔

سندھ حکومت نے ایڈمنسٹریٹرکراچی کو تبدیل کرکے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو نیا ایڈمنسٹریٹر کراچی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ گورنز سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت سے طےہوا تھا کہ ايڈمنسٹريٹر غيرسياسی ہوگا، ایسا کوئی قابل قبول نہیں ہوگا جو سندھ کی عوام پر مسلط کیا جائے۔

کراچی ميں ممتازعالم دین مفتی تقی عثمانی پر چاقو سے حملے کی کوشش ہوئی جس میں وہ محفوظ رہے، مفتی تقی عثمانی سے ايک شخص نماز فجر کے بعد دارالعلوم کورنگی ميں مفتی صاحب سے ملنے آيا اور اچانک جيب سے چاقو نکال ليا۔ گارڈز نے بروقت پکڑ کر ملزم کو پوليس کے حوالے کرديا۔ مفتی تقی عثمانی کہتے ہيں اللہ کا شکر ہے کوئی نقصان نہيں ہوا جبکہ وزیرداخلہ شیخ رشید نے فون پر خیریت دریافت کی۔

اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی کو دھمکیاں اور تشدد نشانہ بنانے والے عثمان مرزا کو پولیس نے تین ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا، وزیراعظم عمران خان نے واقعے کا نوٹس لےلیتے ہوئے ملزمان کیخلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔

پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو بآسانی 9 وکٹوں سے ہرادیا، میزبان ٹیم نے 142 رنز کا ہدف 22ویں اوور میں ایک وکٹ پر حاصل کرلیا۔ قومی ٹیم پہلے میچ میں صرف 141 رنز بناسکی، امام الحق اور کپتان بابراعظم پہلے اوور میں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

افغان طالبان نے زابل کے اہم شہر کا کنٹرول سنبھال ليا جبکہ قلات کو گھیرے میں لےلیا، نمروز میں تو کسی مزاحمت کا سامنا ہی نہیں کرنا پڑا۔ طالبان کے سامنے فوجیوں کے ساتھ خصوصی کمانڈوز نے بھی ہتھیار ڈال دیے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کراچی میں آئندہ ہفتے مون سون بارشوں کی پیشگوئی

کراچی میں آئندہ ہفتے مون سون بارشوں کی پیشگوئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج انڈیکس میں 800 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج انڈیکس میں 800 پوائنٹس کا اضافہ