in

احساس پروگرام میں شمولیت کیلئے کوئی سروے فیس نہیں،ثانیہ

احساس پروگرام میں شمولیت کیلئے کوئی سروے فیس نہیں،ثانیہ

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس پروگرام میں شمولیت کیلئے کوئی سروے فیس نہیں لگائی گئی ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کیلئے نادار اور مستحق افراد کو 8171 سے میسج ملے گا۔ پروگرام غیر سیاسی بنیادوں پر چلایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے مستحقین کا سروے شفافیت سے ہو رہا ہے۔ نادار اور مستحق افراد احساس پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں، احساس پروگرام سروے میں کسی قسم کا کاغذ نہیں دیا جاتا۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ملک بھر میں احساس پروگرام کے حوالے سے سروے جاری رہے گا اور مستحق افراد کو احساس پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سعودی خواتین فٹبال ریفری کی ذمہ داریاں بھی نبھاسکیں گی

سعودی خواتین فٹبال ریفری کی ذمہ داریاں بھی نبھاسکیں گی

وزيراعظم کااپریل سے یکساں تعلیمی نظام متعارف کروانے کا اعلان

وزيراعظم کااپریل سے یکساں تعلیمی نظام متعارف کروانے کا اعلان