in

کراچی میں آئندہ ہفتے مون سون بارشوں کی پیشگوئی

کراچی میں آئندہ ہفتے مون سون بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں 15 سے 17 جولائی تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل 15 سے 17 جولائی تک جاری رہے گا، شہر میں 10 سے 22 ملی میٹر تک بارش متوقع ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے 21 جون کو کہا تھا کہ کراچی میں مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل جولائی کے پہلے ہفتے میں آئے گا۔ سماء سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ’’مون سون سیزن جولائی سے شروع ہوکر ستمبر میں ختم ہوگا‘‘۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتوں میں شہر کا موسم خوشگوار رہے گا۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں جون میں ہلکی بارش ہوئی تھی، جسے سردار سرفراز نے پری مون سون اسپیل قرار دیا تھا۔

محکمہ موسمیات نے رواں سال ملک میں زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، کشمیر، پنجاب اور بلوچستان میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کراچی:مختلف مقامات پر ویکسین سرٹیفکیٹ کی چیکنگ

کراچی:مختلف مقامات پر ویکسین سرٹیفکیٹ کی چیکنگ

News-Outlook_urdu-version

اہم خبر:کروناکیسزکی شرح 3.65فیصد، 25مزید افراد انتقال کرگئے